اہم ترین خبریںپاکستان

تحریک حسینی پاراچنار کی جانب سےمرقد شہید قائد پر برسی شہید قائد کا اجتماع

شہیدقائد کا راستہ آج بھی زندہ ہے اور ہم اسے ہرگز نہیں چھوڑیں گے

شیعیت نیوز : شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 33ویں برسی کی مناسبت سے تحریک حسینی پاراچنار کی جانب سے مرقد شہید قائد پر برسی کے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

برسی کے اجتماع میں سابق سینیٹر اور بزرگ عالم دین علامہ سید عابد حسین الحیسنی، شہید قائد کے فرزند علامہ سید علی الحسینی، تحریک حسینی کے صدر مولانا عابد حسین جعفری، ڈاکٹر سید حسین جان سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں محرم الحرام کی آمد، آئی جی گلگت بلتستان کی مختلف مکاتب فکر کےعلماء کے ساتھ بیٹھک

اجتماع میں بڑی تعداد میں عوام اور تنظیمی کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی نے پاکستان میں تشیع کو طاقتور کیا، اتحاد بین المسلمین کیلئے عملی کردار ادا کیا، شہید استعمار کی آنکھوں میں کانٹے کے مانند چبھتے تھے، لہذا اسی وجہ سے انہیں راستے سے ہٹایا گیا، شہید کا راستہ آج بھی زندہ ہے اور ہم اسے ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button