اسرائیل کو ایران کا کرارا جواب ؛ ہمیں نہ آزمانا !

شیعیت نیوز: ایران کا کہنا ہے کہ ملک کے خلاف کسی بھی طرح کی بیوقوفی کا ٹھوس اور کرارا جواب دیا جائے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے صیہونیوں سے خطاب میں کہا کہ ایران کے خلاف فوجی اقدام کی صیہونی حکومت کی دھمکی کے جواب میں کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی بیوقوفی کا ٹھوس اور کرارا جواب دیا جائے گا۔
ترجمان وزارت خارجہ نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ اسرائیلی حکومت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اب ایران کو بے شرمی سے فوجی حملے کی دھمکی دے رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ شرارتی سلوک، مغرب کی اندھی حمایت کی وجہ سے ہے۔
ایران کے سفارت کار کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف کسی بھی طرح کی بیوقوفی کا ٹھوس اور کرارا جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پابندیوں کی منسوخی پر ہر کسی سفارتی منصوبے کی حمایت کرے گا، ایرانی صدر رئیسی
ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت ایران کو نہ آزمائے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس سے پہلے بحر عمان اور خلیج فارس میں کشتی کے ساتھ ہونے والے حادثے کو مشکوک قرار دیا ۔
دوسری جانب ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ ایران، اوپیک تنظیم کا ایک فعال ممبر ہے اور رہے گا اور صورتحال معمول پر لانے سے اپنی تیل کی پیداوار اور برآمدات پر کسی بھی قسم کی پابندیوں کو نہیں مانتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار کاظم غریب آبادی نے برورز جمعرات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا اور کہا کہ یہ ایک قومی فیصلہ ہوگا اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے کیے گئے فیصلہ نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعنیات روسی مندوب نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ پابندیوں کی منسوخی سے ایران بھی تیل کی مارکیٹ میں استحکام لانے کی کوششوں میں شریک ہوجائے۔
غریب آبادی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ایرانی صدر علامہ رئیسی نے اویپک سیکرٹری جنرل محمد سانوسی بارکیندو کے مبارکبادی پیغام کے جواب میں گذشتہ دو سالوں کے دوران، تیل کی عالمی منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے اس تنظیم کے سیکرٹریٹ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی اور ان کے ساتھیوں کی کامیابی کی خواہش کی۔
واضح رہے اوپیک پلس 23 ارکان پر مشتمل ہے، جن میں اوپیک کے ارکان اور غیر اوپیک تیل پیدا کرنے والے شامل ہیں۔