دنیا

واشنگٹن ویانا مذاکرات جاری رکھنے کیلئے تیار ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

شیعیت نیوز: وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ واشنگٹن ویانا مذاکرات جاری رکھنے کیلئے تیار ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جن ساکی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ویانا مذاکرات کو جاری رکھنے کیلئے آمادہ ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ مذاکرات کیلئے مواقع میسر ہیں۔

انہوں نے دوسرے امریکی حکام کی طرح ایک بار پھر ایران کے پر امن جوہری پروگرام کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ ابھی تک اس حوالے سے ہماری تشویش باقی ہے۔

در ایں اثناء ویانا میں عالمی اداروں کیلئے روس کے مستقل مندوب میخائل اولیانوف نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر عمل در آمد سے متعلق مذاکرات ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری کے بعد پھر سے شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد 2231 کی بنیاد پر ایران کے خلاف تمام پابندیاں ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا لیکن امریکہ نے تاحال ایٹمی معاہدے کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی حاکمیت، خودمختاری اور قومی وقار کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی سفیر فنگ بیاؤ

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی عمارت کے باہر مسلح شخص کے حملے میں پولیس افسر ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں واقع امریکی محکمہ دفاع کی عمارت پینٹاگون کے باہر ایک بس اور سب وے اسٹیشن میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور معتدد افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد سب وے سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا اور وہاں جانے والی بسوں کو دیگر مقامات کی طرف بھیج دیا گیا جب کہ پینٹاگون میں کام بند کرکے وہاں موجود افراد کو ایک گھنٹے سے زائد وقت کے لیے ایک خاص جگہ پر پناہ لینے کا حکم دے دیا گیا۔

جائے وقوعہ کو کلیئر کرنے کے بعد پینٹاگون کی عمارت کی سکیورٹی پر مامور پینٹاگون فورس پروٹیکشن ایجنسی کے سربراہ ووڈرو کُس نے اپنے بیان میں کہا کہ جائے وقوعہ محفوظ ہے اور اب وہاں کوئی خطرہ نہیں ہے، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن ’’ ایف بی آئی‘‘ معاملے پر تحقیقات میں مدد کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ حملہ آور کی شناخت 27 سالہ آسٹن ولیم لانز کے طور پر ہوئی ہے۔ جس نے ہلاک ہونے والے افسر کی گردن پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔ بعد ازاں وہاں موجود افسران نے فائرنگ کرکے مشتبہ حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button