اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب کے ایک غار سے انسانوں کی ہزاروں باقیات دریافت

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے ایک غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہزاروں باقیات دریافت ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں واقع ایک غار سے انسانوں اور جانوروں کی ہزاروں ہڈیاں دریافت ہوئی ہیں، دریافت شدہ باقیات میں گھوڑوں، اونٹ اور انسانوں کی ہڈیاں بھی شامل ہیں۔

سائنس دانوں کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریافت ہونے والی ہڈیاں اُم جرسان میں واقع ڈیڑھ کلومیٹر طویل سرنگ سے دریافت ہوئی ہیں، ہڈیوں کو غار میں بڑی خوب صورتی سے محفوظ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ سرنگ سعودی عرب میں حرات کیبار لاوا فیلڈ میں واقع ہے، سائنسدان اسٹیوی اسٹیوارٹ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اس تحقیق میں دریافت شدہ باقیات، ہڈیوں کی اقسام،ان کے تعدد اور مقامات کے مطالعے کی بنیاد پریہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ہڈیوں کو گوشت خور دھاری دار لگڑبھگے گزشتہ 7 ہزار سال کے دوران جمع کرتے رہے ہیں، اس جانور ہڈیوں کو جمع کرنے کا شوق ہوتا ہے،وہ انھیں دوردراز جگہوں سے لاکرغاروں میں جمع کرتا رہتا ہے تاکہ انھیں بعد میں استعمال میں لاسکے اور نوعمرلگڑبھگوں کو خوراک کے طور پر دے سکے یا انھیں ذخیرہ کرسکے۔

اس کے علاوہ اس تحقیق سے یہ نتیجہ بھی اخذ ہوتا ہے کہ گدھے ہزاروں سال سے اس خطے میں ایک اہم مویشی کے طور پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ابراہیم رئیسی کا ایرانی عوام کی معیشت کو اغیار سے منسلک نہ کرنے کا عزم

دوسری جانب سعودی عرب میں معمولی جرائم کے مرتکب 28 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، رہائی پانے والے پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔

وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر خادمِ حرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے ان 28 پاکستانیوں کو معافی دی۔ رہائی پانے والے پاکستانیوں نے وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رہائی پانے والے پاکستانی خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں ایئر پورٹ پر پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے قیدیوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سینیٹر اعجاز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل 62 اور آج 28 لوگ وطن واپس آئے ہیں، اس کے لیے سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے مزید کہا کہ ان پاکستانیوں کو عمران خان کی کاوشوں سے اپنے پیاروں سے ملنے کا موقع ملا ہے۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت گلف میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button