اہم ترین خبریںپاکستان

شہید عارف حسین الحسینیؒ ایک عظیم مقصد کی راہ کے شہید ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 33ویں برسی کی مناسبت سے لیاقت باغ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں شیعہ سنی علماء، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور ملک کے مختلف شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ شہید عارف حسینی ؒ کی برسی کی پروقار تقریب میں شرکت سعادت ہے اسی لیئے طبیعت کی ناسازی کے باوجود شریک ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہید عارف حسین الحسینیؒ ایک عظیم مقصد کی راہ کے شہید ہیں، اب پھر وہ وقت آرہا ہے کہ وطن عزیز میں فتنہ وفساد سراٹھائے، حسینی اور یزیدی کا فرق واضح ہونا ضروری ہے ، مارنے ، لوٹنے اور کاٹنے والا یزیدی اور مرجانے ، شہید ہوجانے اور ہمیشہ حق و سچ کہنے کا دعویٰ کرنے والا ہمیشہ حسینی ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عزاداری سید الشہداءکے خلاف کوئی پابندی برداشت نہیں کریں گے، علامہ راجہ ناصر عباس

انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب سے کہنا چاہتا ہوں کیا آپ کو کشمیرجیسی اولیاء کی سرزمین پر ایک کالعدم جماعت کا دہشت گرد ہی ملا ہے جسے آپ مخصوص نشست کا ٹکٹ دے رہے ہیں؟تکفیریت اور طالبان نوازی کسی صورت تسلیم نہیں کی جائے گی، طالبان آج بھی پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کررہے ہیں، ہم نے اس وطن میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔

تحریک طالبان پاکستان نے آج تک کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے اظہار و اعلان لاتعلقی نہیں کیا، طالبان طالبان ہیں ان میں کوئی گڈ یا بیڈ طالبان کی تفریق نہیںیہ صرف سر کاٹنا جانتے ہیں، نعرہ تکبیر پر گلے کاٹنے والےقاتل فسادی تو ہوسکتے ہیں جہادی نہیں، ہم حسینؑ کے در کے سگ ہیں نعرہ رسالت ؐ کسی صورت لگانا نہیں چھوڑ سکتے، ہم ریاست اور اداروں کی رٹ کو تسلیم کرنے والے لوگ ہیں لیکن طالبان کو قبول کرنے کی کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، ہمارے حکمران ان بھیڑیوں کے فریب میں نہ آئیں، مجلس وحدت مسلمین اور علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اس عظیم الشان اجتماع کاانعقاد کرکے شہداء کی وارث جماعت ہونے کا حق ادا کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button