اہم ترین خبریںپاکستان

عام شہریوں کے محدود ذرائع آمدن ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے مطابقت نہیں رکھتے، علامہ احمد اقبال رضوی

عید الاضحی کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ بڑھا کر عوامی مشکلات سے حکومت نے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اقدام قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید کی آمد کے ساتھ ہی آٹے گھی کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان نے عوام کو شدید اضطرابی کیفیت سے دوچار کر دیا ہے۔گھریلو اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتظامی معاملات پر حکومتی گرفت کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ رمضان اور عید ین کے مخصوص موقعوں پر مختلف حکومتیں اپنے عوام کو اشیائے خوردونوش کی سستے نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے سبسڈی کا اعلان کرتی ہیں لیکن ہمارے ہاں صورتحال اس کے برعکس نظر آتی ہے۔عید الاضحی کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ بڑھا کر عوامی مشکلات سے حکومت نے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان پر دراندازی کے الزامات بےبنیاد ہیں،دہشتگردی کامرکز خود افغانستان ہے، ڈی جی آئی ایس آئی

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے وسائل و اخرجات پہلے ہی عدم توازن کا شکار ہیں۔ملک کی اکثریت کا تعلق درمیانے یا پھر نچلے طبقے سے ہے۔ عام شہریوں کے محدود ذرائع آمدن ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے مطابقت نہیں رکھتے۔اگر قیمتوں کے اس ہوشربا اضافے پر قابو نہ پایا گیا تو عام آدمی کی زندگی مزید کٹھن ہو جائے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا اعلان کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button