ایران

تمام شعبوں میں عراق سے تعاون پر تیار ہیں، سید محمود علوی

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر انٹیلی جنس سید محمود علوی نے بغداد میں عراق کے صدر برھم صالح سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر اور ایرانی وزیر انٹیلی جنس کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے عوام کے لیے تہران بغداد تعلقات کی اہمیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

برھم صالح اور محمود علوی نے مختلف شعبوں میں عراق ایران تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

ایرانی وزیر انٹیلی جنس نے حکومت ایران اور ایرانی عوام کی جانب سے، صوبہ ذیقار کے امام حسین(ع) اسپتال میں آتشزدگی کے سانحے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر، عراقی صدر کو تعزیت بھی پیش کی۔

سید محمود علوی نے دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کے درمیان تعلقات کی اہمیت کی جانب سے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، عراق میں امن و استحکام کےلئے بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔

ایرانی وزیر انٹیلی جنس نے خطے میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ اور قیام امن کے حوالے سے تہران اور بغداد کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر برھم صالح نے عراق اور ایران کے درمیان تاریخی رشتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے باہمی تعلقات کے فروغ کو ضروری قرار دیا۔

عراقی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کا ساتھ دینے اور داعش کی شکست میں ایران کے بنیادی کردار کی بھی قدردانی کی۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی صرف مزاحمت کے ذریعے پیچھے ہٹ جانے پر مجبور ہیں، علامہ ابراہیم رئیسی

دوسری جانب ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ایک ملاقات کے دوران، اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک عراقی حکومت اور عوام کی حمایت کرتا رہے گا۔

اس موق پر الحبوسی نے عراق میں قیام سلامتی اور استحکام کیلئے عراق کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔ علوی نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران تمام شعبوں میں عراق کی حمایت پر تیار ہے۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کی تقویت اور تعاون کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر انٹیلی جنس سید محمود علوی بدھ (14 جولائی) کو عراقی حکام سے ملاقات کیلئے دورہ بغداد پہنچ گئے۔

ایرانی وزیر انٹیلی جنس نے بغداد پہنچنے کے فورا بعد سپاہ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی جائے شہادت پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button