مقبوضہ فلسطین

حماس قیدیوں کی رہائی کے عوض صرف رہائی کی پابند ہے، محمود الزہار

شیعیت نیوز: اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سینیئررہنما محمود الزہار نے زور دے کر کہا ہے کہ حماس قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی صورت میں ہی صیہونی حکومت کے قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

تحریک حماس کے سینیئررہنما محمود الزہار نے کہا کہ صیہونی حکومت غذائی اشیاء کے عوض اپنے قیدیوں کو رہا کرانا چاہتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ درحقیقت صیہونی ، اپنے قیدیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کرنا چاہتے اور غزہ کا محاصرہ کم کرنے اور غذائی اشیاء وغیرہ جیسے معاملات پیش کرتے ہیں۔

الزہار نے غزہ پر حملے کے لئے صیہونیوں کی دھمکی کو کھوکھلا قراردیا اور کہا کہ شمشیر قدس جنگ میں صیہونیوں کی شکست کے بعد اب ان کے پاس فخر کرنے کے لئے کچھ نہیں بچا ہے۔

صیہونی حکومت نے ابھی حال ہی میں حماس کو قیدیوں کی رہائی اور دیگر معاملات میں مراعات دینے کی پیشکش کی تھی اور اعلان کیا تھا کہ قیدیوں کی رہائی کے بغیر گذرگاہوں کو کھولنے اور بین الاقوامی امدادی سامان غزہ پہنچنے کی اجازت نہیں دے گی اور علاقے کی مرمت و تعمیر نو بھی نہیں ہونے دے گی ۔اس درمیان صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے غزہ پٹی سے اپنے جنازوں کی واپسی اور صیہونی قیدیوں کی رہائی میں مصر سے مدد کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اردنی فتنہ و بغاوت میں ملوث بن سلمان کےکارندوں کو 15 سال قید کی سزا

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں سمندری شکار کے رقبے میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے 9 سمندری میل سے بڑھا کر 12 سمندری میل کر دیا ہے۔ اس فیصلے پر آج پیر کے روز سے عمل ہو گا۔

ادرعی نے پیر کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ یہ اقدام حالیہ عرصے میں سیکورٹی کے حوالے سے پر سکون حالات کے پیش نظر سیاسی طور پر منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔

ادرعی نے مزید کہا کہ کرم ابو سالم گزر گاہ کے راستے مختلف نوعیت کا سامان اسرائیل سے غزہ پٹی برآمد کرنے کی بھی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سامان میں طبی لوازمات اور سمندری شکار سے متعلق مواد کے علاوہ صنعت اور ٹیکسٹائل سے متعلق خام مال شامل ہے۔ اسی طرح زرعی اور ٹیکسٹائل مصنوعات غزہ پٹی سے اسرائیل جا سکیں گی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے زور دے کر بتایا کہ ان اقدامات پر عمل کا سلسلہ سیکورٹی استحکام برقرار رہنے کے ساتھ مشروط ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button