اہم ترین خبریںپاکستان

سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی اپنے فرزند کے ہمراہ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات

اس موقع پر مرحوم مولانا سیّد محمد عون نقوی کے فرزند مولانا ابرار حُسین نقوی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

شیعیت نیوز: سینیئر سیاستدان اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزااور ان کے فرزند ممبر سندھ اسمبلی بیرسٹر حسنین علی مرزا نے نامور عالم دین اور خطیب نشتر پارک علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ان کی رہائش گاہ مسجد باب العلم میں ان سے ملاقات کی ۔

ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزااور ان کے فرزند بیرسٹر حسنین علی مرزا نےعلامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ان کے برادربزرگوار علامہ سید محمد عون نقوی کے سانحہ ارتحال پر افسوس کا اظہار اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتارگستاخِ اہل بیتؑ عبدالرحمٰن سلفی کی پھانسی اور آزاد گستاخ اورنگزیب فاروقی ملعون کی فوری گرفتاری کا مطالبہ زورپکڑگیا

ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا اور علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر مرحوم مولانا سیّد محمد عون نقوی کے فرزند مولانا ابرار حُسین نقوی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button