مشرق وسطی

اردن بھی فلسطین کے ساتھ غداری پر اترا، شاہ اردن کی اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات

شیعیت نیوز: اسرائیلی ذرائع نے شاہ اردن اور صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے درمیان ملاقات کا انکشاف کیا ہے۔

عبری زبان کی ویب سائٹ والا کے مطابق شاہ اردن ملک عبداللہ ثانی نے گزشتہ ہفتے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نفتالی بینٹ سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق دونوں نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں نئے باب کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس ملاقات میں نفتالی بینٹ نے ملک عبداللہ ثانی کو بتایا کہ اسرائیل، اردن کو زیادہ سے زیادہ پانی فروخت کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

اس سے پہلے اردن کے شاہی دربار نے کہا تھا کہ وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یائیر لاپید کے ساتھ ملاقات میں پچاس ملین مکعب میٹر زیادہ پانی کی فراہمی کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایف بی آئی نے حاکم دبئی کی بیٹی شہزادی لطیفہ کے خفیہ ٹھکانے کو لیک کر دیا

دوسری جانب متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان جاری مفادات کی جنگ کے مزید قرائن آشکار ہوتے جارہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے ایک سرکاری ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ خطے میں ایک نیا اتحاد بننے جارہا ہے۔ فرانس پریس نے ابوظہبی کے ایک سینئیر عہدیدار کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے خفیہ طریقے سے متحدہ عرب امارات پر وار کیا ہے۔

امارات کی حکومت کے اس سینئیر مشیر نے اپنا نام نہ بتائے جانے کی شرط پر فرانس پریس کو بتایا ہے کہ ہمارے پڑوسی ملک نے کئی خفیہ وار کئے ہیں، لیکن ہم صورتحال کو کنٹرول کر لیں گے۔ امارات کے حکومتی مشیر نے کہا کہ اس وقت خطے میں ایک نیا اتحاد بننے جا رہا ہے اور دو کیمپ وجود میں آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران ریاض اور ابوظہبی کے درمیان تیل کی پیداوار، اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور کورونا وائرس جیسے معاملات پر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

یمن کے تعلق سے بھی سعودی عرب نے عدن میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ دھڑے کے خلاف حملے کے لئے ’’علی المحسن‘‘ کی فورسز کو سبز جھنڈی دکھا دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button