دنیا

اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کی جائے، برطانوی پارلیمنٹ‌ میں‌ بل پیش

شیعیت نیوز: برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت فوری ختم کرنے کا بل ایوان میں پیش کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لیڈز سے منتخب ہونے والے رکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے اسرائیل کو اسلحے سے فروخت ختم کرنے کا بل پارلیمان میں پیش کر دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں برطانوی حکومت نے اربوں پاؤنڈز کے ہتھیار اسرائیل کو فروخت کیے، جس کو اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کیا۔

رچرڈ برگن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز یہ ہتھیار فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کررہی ہیں، اگر برطانوی حکومت اسرائیل کو مسلح کر رہی ہے تو پھر وہ امن کی دعویدار کیسے ہو سکتی ہے؟

رچرڈ برگن نے مزید کہا کہ حال ہی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی کی جارحیت کا مظاہرہ ہم سب نے دیکھا، اس سلسلے کو اب بند ہونا چاہیے۔

رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ بل کو پارٹی کے دیگر اراکین پارلیمنٹ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ اگر مذکورہ بل برطانیہ کی پارلیمنٹ سے منظور ہوجاتا ہے تو حکومت کو اسرائیل کے ساتھ کی جانے والی اسلحہ ڈیل ختم کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : تہران میں بین الافغان اجلاس ، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات

دوسری طرف امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف محاذوں پر امریکہ کے ساتھ شراکت دار ہے۔

جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کی بات ہو تو امریکہ اور پاکستان کے مفادات مشترک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان حالیہ دنوں میں امن کی مشترکہ خواہش میں مددگار رہا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں افغانستان کے کچھ پڑوسیوں نے وہاں استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ممالک افغانستان میں دوسرے ممالک کی جانب سے ذمے داری اٹھانے پر خوش تھے۔

نیڈ پرائس کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکہ واضح کر چکا ہے کہ ہم اس بات کو مکمل یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button