ایران

خلیج فارس میں 290 مسافروں کی شہادت، امریکی انسانی حقوق کی بولتی سند

شیعیت نیوز: آج 12 تیر مطابق 3 جولائی 2021 کو خلیج فارس میں امریکہ کے وحشیانہ میزائلی حملے کا نشانہ بننے والے ایرانی طیارے کے شہید ہونے والے 290 مسافروں کی برسی ہے۔

آج سے 33 سال قبل 3 جولائی 1988 کو خلیج فارس میں تعینات امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ونسنس نے جنوبی ایران کے شہر بندر عباس سے دبئی کے لیے پرواز کرنے والے مسافر طیارے کو میزائلوں کا نشانہ بنا کر اپنے گھناونے جرائم کی طویل فہرست میں ایک اور وحشیانہ جرم کا اضافہ کیا تھا۔

ایرانی ایئر بس طیارے میں سوار 290 مسافروں کی جائے شہادت پر آج پھول نچھارو کرکے شہیدوں کو یاد اور امریکہ کے جنگی جرائم اور انسانیت سوز اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران کا مؤقف انتہائی منصفانہ ہے، سرگئے لاؤروف

یاد رہے کہ 3 جولائی 1988کو ایران کے مسافر طیارے نے بندر عباس سے دبئی کے لیے اڑان بھری تھی مگر خلیج فارس پر پرواز کے دوران امریکی بحری بیڑے یوایس ایس ونسنس سے داغے جانے والے دو میزائلوں کا نشانہ بن کر تباہ ہوگیا تھا۔

امریکہ کے اس وحشیانہ حملے میں طیارے میں سوار تمام 290 مسافر اور عملے کے افراد شہید ہوگئے تھے۔ جن میں 66 بچے اور 53 خواتین اور 46 غیر ملکی شہری شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : خطے میں اسرائیل کی کوئی جگہ نہیں اور اس کا مستقبل تاریک ہے، حسین امیر عبداللہیان

ایرانی مسافر طیارے کو تباہ کرنے کے بعد امریکی حکام نے انتہائی متضاد بیانات دیے اور اس انسانیت سوز اقدام کو غلطی قرار دینے کی بھر پور کوشش کی لیکن ونسنس بحری بیڑے کے جدید ترین ریڈار اور کمپیوٹر سسٹم سے لیس ہونے اور پرواز کرنے والے ہوائی جہاز کا اسٹیٹس ظاہر ہونے کے بعد اس بات میں شک وشبہ کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہ گئی کہ امریکہ کا یہ اقدام مکمل طور پر دشمنانہ اور دہشت گردانہ تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button