مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی وزرا خارجہ کا مشترکہ مضمون ، مل کر چلنے کا عزم

شیعیت نیوز: اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اسرائیلی وزیرخارجہ یایئرلبید اور ان کے اماراتی ہم منصب عبداللہ بن زائد کا ایک مشترکہ مضمون شائع کیا ہے۔ اس مضموں میں دونوں لیڈروں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

عبرانی اخبار میں شائع ہونے والے اس مضمون کو’ہم نے مختلف شکل کا انتخاب کیا ہے‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔

دونوں وزرا نے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے سفارت خانے کے قیام سے دونوں ممالک نے خطے میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ یہ عمدہ مثال دونوں قوموں کے لیے بقائے باہمی، امن، خوش حالی، ترقی اور استحکام کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ولدالزناملعون عبدالرحمان سلفی کی امام زمانہؑ کی والدہ و امام موسی کاظم ؑکی شان میں بدترین گستاخی، ملت جعفریہ سراپااحتجاج

مضمون میں اسرائیلی اور اماراتی وزرا خارجہ نے لکھا ہے کہ دونوں ممالک کو یکساں نوعیت کے چیلنجز درپیش ہیں۔ دونوں ممالک نے تشدد اور انتہا پسندی کے بجائے امن کا راستہ چنا ہے۔ دونوں ممالک کے خطے میں ڈائنامک سفارتی اور اقتصادی مفادات ہیں اور دونوں ممالک ان مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کوششیں کریں گے۔

خیال رہے کہ یہ مضمون ایک ایسے وقت میں شائع کیا گیا ہے جب دوسری طرف حال ہی میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابو ظبی میں صیہونی ریاست کے سفارت خانے کا افتتاح کیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 14 ممالک کا سفر نہ کریں۔

خبری ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ پاکستان، بنگلادش، نیپال، سری لنکا، ویتنام، نامیبیا، زامبیا، کنگو، یوگینڈا، سیرالئون، لائبریا، جنوبی افریقہ اور نائجیریا کے ممالک کا سفر نہ کریں۔

واضح رہے کہ برطانوی، افریقی اور بھارتی کورونا وائرس کے پھیلنے سے بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button