اہم ترین خبریںمشرق وسطی

خلیج میں پہلے اسرائیلی سفارت خانے کا ابو ظہبی میں افتتاح

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات کے ابو ظہبی میں اسرائیل کے وزیر خارجہ کی موجودگی ميں اسرائیلی سفارت خانے کا افتتاح ہو گیا۔

صیہونی ربی نے مخصوص دعا پڑھ کر صیہونی حکومت کے سفارت خانے کا افتتاح کیا۔

صیہونی ربی جب مخصوص دعا میں مشغول تھا تو اس وقت صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ یائیر لاپید بھی موجود تھے جنہوں نے بعد میں باضابطہ طور پر سفارت خانے کا افتتاح کیا۔

یائرلاپڈ نے ابوظبی میں اسرائیلی سفارت خانے کا افتتاح کیا، اسرائیلی وزیرخارجہ کی اپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی،اسرائیل میں برسراقتدار آنے والی نئی حکومت کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ابوظہبی میں موجود اسرائیل کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ تاریخی لمحہ ہے، مشرق وسطیٰ ہمارا گھر ہے، ہم خطے کے تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئیں اور ہم سے بات کریں۔

یہ بھی پڑھیں : بحرین نے فلسطینیوں کے خون کا سودا کرلیا، پہلا سفیر الجلاہمہ متعین

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے خلیج میں اپنا پہلا سفارت خانہ ابوظہبی میں کھول لیا۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاشی اور تجارتی معاہدے بھی طے پا گئے۔

دوسری جانب حماس اور جہاد اسلامی نے ابوظبی میں اسرائیل کے سفارت خانے کے افتتاح پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔

حماس اور جہاد اسلامی نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابوظبی میں اسرائیل کو سفارت خانہ کھولنے کی اجازت دینے اور گزشتہ روز اسرائیلی سفارت خانے کے افتتاح پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور اسے قدس اور فلسطینی عوام سے خیانت قرار دیا۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال ستمبر میں تعلقات بحال ہوئے تھے اور رواں سال جنوری میں اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں باضابطہ طور پر اپنا سفارت خانہ کھولنے کی منظوری دی تھی جب کہ متحدہ عرب امارات نے بھی تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button