اہم ترین خبریںعراق

امریکی لڑاکا طیاروں کی بو کمال پر بمباری، حشد الشعبی کے 7 جوان شہید و زخمی

شیعیت نیوز: امریکہ کے لڑاکا طیاروں نے شام اور عراق کی سرحد کے قریب علاقے بو کمال پر بمباری کی ہے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں جو آدھی رات کو عراق اور شام کی سرحد بو کمال میں حشد الشعبی کی چھاؤنی پر ہوا حشد الشعبی کے 4 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ امریکہ کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں ایک بچہ شہید اور 3 افراد زخمی ہوئے اور شام کے شہریوں کے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

امریکہ کی وزارت جنگ پنٹاگون نے ایک بیان جاری کر کے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر عراق اور شام کی سرحد پر کے نیم فوجی ملیشیا کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب عراق کے کتائب سیدالشہداء نے حشد الشعبی کی چھاؤنی پر امریکی حملے پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد امریکہ کے طیاروں کو نشانہ بنائیں گے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے استقامتی محاذ کتائب سیدالشہداء نے آج صبح اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کے بعد غاصب امریکہ کے ساتھ جنگ نامحدود پیمانے پر ہو گی اور پہلے مرحلے میں عراق کی فضائی حدود میں امریکہ کے ڈرون طیاروں کو نشانہ بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق، اربیل میں امریکہ کے نئے قونصل خانے کے پاس ڈرون حملہ

دوسری جانب عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے تکفیری دہشت گردی اور داعش کی نابودی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

حشد الشعبی کے قیام کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کا کہنا تھا کہ یہ عراق کے سپوت ہیں اور اپنا تاریخی مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے حشد الشعبی کے جرأت مندانہ اقدامات، ان کے اہل خانہ کے صبر و حوصلے کی داد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی کے حوالے سے عوامی رضاکار فورس کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ تیرہ جون دو ہزار چودہ کو جاری کیے جانے والے تاریخی فتوے کے تناظر میں آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کو عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کا بانی قرار دیا جاتا ہے۔ عراق کے دینی مرجع کی حیثیت سے آپ کے جہاد کفائی کے فتوے کے بعد، داعش کے خلاف جنگ میں مدد دینے کے لیے عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کا قیام عمل میں آیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button