قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر بےگناہی کی جھوٹی قسم اٹھانے والے مفتی عزیز الرحمٰن نے اعتراف جرم کرلیا
شیعیت نیوز: قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر اپنے بے گناہ ہونے کی جھوٹی قسم اٹھانے والےبدکار دیوبندی مفتی اور مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی عزیزالرحمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے کینٹ میں مدرسہ منظورالاسلام کے طالبعلم سے زیادتی کرنیوالے ملزم مفتی عزیزالرحمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عزیزالرحمان نے اعتراف کیا کہ ویڈیو اس کی ہے، جو طالبعلم صابر شاہ نے چھپ کر بنائی۔ ملزم نے تسلیم کیا کہ طابعلم صابر شاہ کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر زیادتی کی۔ ملزم کے مطابق بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وہ خوف کا شکار ہو گیا تھا، بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایا اور اسے کسی سے بات کرنے سے روک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ ہو یا امن، ہجرت ہو یا قیام،تمام صورتوں میں اسلام کے وضع کردہ اصول رہتی دنیا تک مثال رہیں گے، علامہ ساجد نقوی
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عزیزالرحمان نے بیان دیا کہ صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کر دی۔ مفتی عزیزالرحمان کا دوران تفتیش کہنا تھا کہ مدرسے کو چھوڑنا نہیں چاہتا تھا، اس لئے وضاحتی ویڈیو بیان جاری کیا، مدرسے کے منتظمین اور مہتتم ویڈیو کے بعد مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹاون شپ، شیخوپورہ، فیصل آباد میں شاگردوں کے پاس ٹھہرتا رہا، ملزم عزیزالرحمان اور اس کے بیٹوں کی فون لوکیشن ٹریس ہوتی رہی، ملزم میانوالی میں چھپا ہوا تھا کہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عزیزالرحمان نے بیان دیا کہ اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہوں۔







