اہم ترین خبریںایران

رہبرانقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال دیا

شیعیت نیوز: رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج بروز جمعہ 13 ویں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کے آغاز کے ابتدائی لمحوں میں حسینیہ امام خمینی (رہ) حاضر ہو کر اپنا ووٹ پولنگ اسٹیشن نمبر 110 میں ڈال دیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے تیرہویں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کے آغاز کے ابتدائی لمحوں میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں اپنا ووٹ موبائل بیلٹ بکس نمبر 110 میں صبح سات بجے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تیرہویں صدارتی انتخابات کے علاوہ 6 ویں شہری، ديہی اسلامی کونسلز (لوکل باڈیز) کے انتخابات میں بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

انہوں نے ووٹ ڈالنے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے انتخابات میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے فرمایا کہ انتخابات کا دن ایرانی عوام کا دن ہے تو آئیے، تشخیص ، انتخاب اور ووٹ دیجئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی طرف ٹیڑھی آنکھ سے دیکھنا بھی بہت مہنگا پڑ سکتا ہے، جنرل عبدالرحیم موسوی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ آج عوام اپنا ووٹ استعمال کرکے اپنی مرضی کے مطابق اپنا صدر منتخب کریں گے ۔ آج کا دن عوام سے متعلق ہے۔ عوام کا آج کا فیصلہ آئندہ چند برسوں کے لئے مہم ہوگا، لہذا اسی بنیاد پر عوام کو آج اصلح اور بہترین شخص کا انتخاب کرنا چاہیے ، اپنے ووٹ کا صحیح اور درست استعمال کرنا چاہیے۔ عوام کی بڑے اور وسیع پیمانے پر انتخابات میں شرکت کے نتیجے میں ایران کو عالمی سطح پر سرافرازی اور سربلندی نصیب ہوگی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے عوام سے سفارش کی کہ وہ ووٹنگ کی ابتدائی اوقات میں اپنا ووٹ ڈالنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر الیکشن کمیشن اور اس سے وابستہ اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا کے 226 ذرائع سے تعلق رکھنے والے 500 غیر ملکی صحافی ایران میں ہونے والے 13 ویں صدارتی انتخابات اور شہری-دیہی اسلامی کونسلز کے چٹھے الیکشن کو کوریج دیں گے۔

خیال رہے کہ ایران گارڈین کونسل نے ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے سات امیدوارں کے ناموں کو 25 مئی کو منظوری دے دی؛ جن میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ ابراہیم رئیسی، جوہری پروگرام کے سابق مذاکرات کار سعید جلیلی، پاسداران انقلاب فورسز کے سابق کمانڈر محسن رضائی، سابق رکن پارلیمان علی رضا زاکانی، موجودہ رکن پارلیمان امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی، سابق ریاستی گورنر محسن مہر علی زادہ اور ایران کے مرکزی بینک کے موجودہ سربراہ عبد الناصر ہمتی کے نام شامل ہیں۔ جن میں سے تین امیداور علی رضا زاکانی، سعید جلیلی اور محسن مہر علی زادہ صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button