دنیا

ریپبلکن پارٹی ہماری جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے،امریکی پارلیمنٹ اسپیکر

شیعیت نیوز: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اس ملک کی ریپبلکن پارٹی کے اراکین پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک بھر میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے سی این این کو دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ملک بھر میں ریپبلکن پارٹی ہماری جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، ووٹ کو دبا رہے ہیں ، ہماری جمہوریت کی سب سے اہم چیز ووٹ کے تقدس کو نظرانداز کررہے ہیں ،ہم اس صورتحال کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : استقامتی محاذ کے مقابلے میں ہماری سکیورٹی حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے، رون بن یشای

انہوں نے ٹرمپ کے محکمہ انصاف کے بارے میں تازہ ترین انکشافات کو امریکی معاصر تاریخ کے صدارتی اقتدار کے سب سے بڑے غلط استعمال سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا محکمہ انصاف رچرڈ نکسن سے بھی آگے بڑھ گیاہے کیونکہ یہ قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے کے بارے میں ہے۔

پیلوسی نے کہا کہ کم از کم سابق اٹارنی جرنیلوں ولیم بار اور جیف سیشن کو کانگریس میں بلایا جانا چاہئے تاکہ جو کچھ ہوا ہے وہ اس کے بارے میں وضاحت دیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامک انسٹیٹیوٹ آف ٹورنٹو میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش میں 2 افراد گرفتار

قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران اورجو بائیڈن کی صدارت کے آغاز میں سی این این اور واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹرز کے ٹیلیفون اور ڈیجیٹل گفتگو کی اطلاعات کے منظر عام پر آنے کے بعد حالیہ ہفتوں میں امریکی محکمہ انصاف پرتنقید بڑھ گئی ہے۔

بی بی سی کے مطابق شائع شدہ اطلاعات سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ امریکی محکمہ انصاف نے نیو یارک ٹائمز کے ایگزیکٹوز کے انسپکٹروں کو اخبار کے چار رپورٹرز کے ای میل مواد تک رسائی سے روکنے کے لئے عدالت میں قانونی کاروائی کے انکشاف کرنے کے لیے منع کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button