برطانیہ میں اسرائیل کے ڈرون طیارے کے کارخانے کی موجودگی پر احتجاج

شیعیت نیوز : برطانیہ میں فلسطینیوں کے طرفداروں نے اس ملک میں اسرائیل کے ڈرون طیاروں کے پرزے بنانے والی کمپنی کے وجود پر احتجاج کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں فلسطینیوں کے طرفداروں نے غاصب صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم اور جارحیت پر احتجاج کرتے ہوئے برطانیہ کے شہر لسٹر شائر میں اسرائیل کے ڈرون طیاروں کے پرزے بنانے والی کمپنی کے ماڈل اور وہاں موجود وسائل کو کافی نقصان پہنچایا۔
برطانیہ میں فلسطینیوں کے طرفداروں نے اسی طرح اس کمپنی کی چھت پر چڑھ کر اس کی سرگرمیاں معطل کر دیں۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت اور صیہونی آبادکاروں نے غزہ اور مظلوم فلسطینیوں کے خلاف دس مئی سے جنگ و جارحیت کا سلسلہ شروع کیا اور وحشیانہ ترین حملے کئے جن میں کم از کم دو سو چون فلسطینی شہید ہوئے جن میں انہتر بچے، انتالیس خواتین اور سترہ ضعیف العمر افراد شامل ہیں جبکہ ایک ہزار نو سو دس افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے غزہ کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اقوام متحدہ
دوسری جانب جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر شمالی کوریا کے سربراہ نے فوج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ نے فوجی کمیشن کے خصوصی اجلاس میں فوج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق کیم جونگ اون نے جزیرہ نما کوریا میں پوزیشن میں فوری طور پر آنے والی تبدیلی پر خبردار کرتے ہوئے فوج کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی خبر دی ہے کہ صدر کیم جونگ اون نے گزشتہ رات ہونے والے فوجی کمیشن کی بذات خود صدارت کی اور فوجی سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت کے دستور اور ہدایت سے ذرہ برابر انحراف کئے بغیر فوج کی تقویت کی جائے۔
کیم جونگ اون کی جانب سے فوج کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات ایک ایسے وقت جاری کئے گئے ہيں کہ جب امریکہ اور جنوبی کوریا کے حکام کے درمیان حالیہ ملاقات کے بعد علاقے میں جاری کشیدگی میں شدت آ گئی ہے۔