اہم ترین خبریںایران

بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ کے نقش قدم پر چلنے سے باز آجائے، سعید خطیب زادے

شیعیت نیوز : ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ کے نقش قدم پر چلنے کے بجائے، پابندیوں کے مؤثر اور عملی خاتمے کا اعلان کرکے زیادہ سے زیادہ شکست سے خود کو بچانے کی کوشش کرے۔

جمعے کی شب اپنے ایک ٹوئٹ میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب امریکہ نے اقتصادی دہشت گردی میں توسیع کردی ہے، پابندیوں کی فہرست سے بعض ناموں کو خارج کرنے کا نہ تو ایٹمی معاہدے کے حوالے سے جاری مذاکرات سے کوئی تعلق ہے نہ ہی اس میں نیک نیتی کا پیغام دکھائی دیتا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ صدر بائیڈن کو ٹرمپ کے نقش قدم پر چلنے کے بجائے، پابندیوں کے مؤثر اور عملی خاتمے کا اعلان کرکے زیادہ سے زیادہ شکست سے خود کو بچانا چاہیے۔

بائیڈن انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ وہ ویانا میں جاری مذاکرات کے ذریعے، ایٹمی معاہدے میں واپسی کا راستہ ہموار کرنا چاہتی ہے۔

موجود ہ امریکی حکومت، زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ناکام ہوجانے کا کھل کا اعتراف کرچکی ہے تاہم ایٹمی معاہدے میں واپسی کے لیے لازمی اقدامات کی انجام دہی سے گریزاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سرایا القدس کی صہیونی دشمن کے مقابلے میں شہید قاسم سلیمانی کے اقدامات کی ستائش

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراقی حکام کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کی توسیع سے اتفاق کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک، ایک مستحکم اور مضبوط عراق کی حمایت کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار عراق کے دورے پر آئے ہوئے سعید خطیب زادے نے بروز جمعرات کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دورہ عراق اور عراقی وزیر خارجہ فواد حسین، وزیر ثقافت حسن ناظم اور محکمہ خارجہ کے دیگر عہدیدراوں سے ملاقاتوں پر بہت خوش ہیں۔

خطیب زادے نے عراقی حکام سے اپنے حالیہ مذاکرات کے نتائج سے متعلق کہا کہ ہم نے تہذیب، ثقافت، آرٹس اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران، ایک مستحکم اور مضبوط عراق کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button