اہم ترین خبریںپاکستان

متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ نمائندگی کو پچاس فیصد کم کر دینا کسی صورت قبول نہیں، آئمہ جمعہ والجماعت

علماء کرام نے کہا کہ وہ ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر یوم جمعہ محکمہ اوقاف کے امتیازی سلوک کے خلاف یوم احتجاج کے طورپر منایا گیا. آئمہ جمعہ نے خطبات جمعہ میں محکمہ اوقاف پنجاب کے شیعہ مخالف اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کی جانب سے پاکستان میں پہلے اردو مجلے کی اشاعت ، ریاست تاحال داعش سے وجود سے انکاری

آئمہ جمعہ نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ نمائندگی کو پچاس فیصد کم کر دینا کسی صورت قبول نہیں۔ اس طرح کے اقدامات پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازش ہیں۔ ایسے اقدامات کرنے والوں کے تانے بانے را اور پاکستان دشمن عناصر سے ملتے ہیں۔ علماء کرام نے کہا کہ وہ ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امام خمینی نے قوم کی رائے کو میزان اور معیارجبکہ منتخب پارلیمنٹ کو ملت کے فضائل اور کمالات کا نچوڑ قرار دیا،علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ قوم قائدین کی کال کی منتظر ہے اور ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہے. اس موقع پر نمازیوں نے محکمہ اوقاف کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button