دنیا

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو تھپڑ رسید کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی

شیعیت نیوز : متنازعہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون وبا کے بعد سماجی اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کا جائزہ لینے ریسٹورینٹس کے مالکان اور طلبا سے ملاقات کے لیے شہر ڈروم پہنچے تھے جہاں ایک نوجوان نے سب کے سامنے صدر کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا تھا۔

پولیس نے اچانک کی افتاد پر بوکھلاہٹ کے شکار ایمانوئیل میکرون کو نوجوان سے دور کیا اور دو افراد کو حراست میں لے لیا تھا تاہم تفتیشی ذرائع نے آج گرفتار نوجوان سے متعلق معلومات دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر حملے کے بعد یورپی ممالک میں اسرائیل کی حمایت میں کمی

عالمی خبر رساں ادارے نے تفتیشی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تھپڑ مارنے والا شخص 28 سالہ ڈامین تاریل ہے جو قرون وسطی کے دور کی تلوار بازی کا مداح ہے اور اس حوالے سے ایک کلب بھی چلاتا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تلوار چلانے کی تربیت دینے والے کلب کے مالک ڈامین تاریل کا مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ڈامین نے تھپڑ رسید کرتے ہوئے میکرون کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔

مقامی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ایک سرکاری عہدیدار کے خلاف حملے پر تفتیش جاری ہے۔ فرانس میں کسی سرکاری عہدیدار سے مار پیٹ پر تین سال قید اور 45 ہزار یورو کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے دشمنوں کی طرف سے انتخابات کو منحرف کرنے کی سازش جاری ہے، حسینی مزاری

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اونٹاریو کے المناک واقعے پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے پاکستانی نژادمسلمان خاندان کے قتل پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے اور اسلام مخالف پروپیگنڈے کا متحد ہوکر مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں مسلمان خاندان کیخلاف گھناؤنے حملے پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ یورپ اور امریکہ سمیت مغربی دنیا میں ایک منظم طریقے سے اسلاموفوبیا کی ترویج کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں ان ملکوں میں آباد مسلم گھرانوں کو آئے دن اس طرح کے المناک واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button