اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شامی فضائی دفاعی سسٹم کا دمشق پر صیہونی فوج کا میزائلی حملہ ناکام

شیعیت نیوز : شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے دمشق پر صیہونی حکومت کے میزائلی حملے کو ناکام بنادیا۔ دوسری طرف شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا کہ شامی اور فلسطینی عوام ایک ہی قوم کے فرزند ہیں۔

شام کی سرکاری نیوزایجنسی سانا نے اعلان کیا ہے کہ شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے صیہونی فوج کے کئی میزائلوں کو تباہ کرتے ہوئےدمشق پر صیہونی حکومت کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ میزائل اسرائیلی جنگی طیاروں نے فائر کئے تھے۔

واضح رہے صیہونی حکومت، دہشت گردوں کی حمایت و مدد کے لئے شام کی بنیادی تنصیبات اور فوجی مراکز کو نشانہ بناتی ہے سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے علاقے کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنے کے لئے دوہزارگیارہ سے دہشت گردوں کی مدد سے شام میں بحران کھڑا کیا ہے۔

شام کی فوج نے ایران کی مشاورتی مدد اور روسی فضائیہ کی حمایت سے اس ملک سے داعش دہشت گردوں کی بساط لپیٹ دی ہے جبکہ دوسرے دہشت گرد بھی بہت جلدہی ذلت آمیزشکست سے دوچار ہونے والے ہیں۔ اسرائیل کو شام میں دہشت گردوں کی مکمل شکست سے سخت تشویش لاحق ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور شام کے درمیان پس پردہ سفارتی تعلقات بہتر ہورہے ہیں، الجزیرہ

دوسری جانب شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا کہ شامی اور فلسطینی عوام ایک ہی قوم کے فرزند ہیں اور ان کی تاریخ ، ثقافت اور سرنوشت مشترکہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شام کے وزیر خارجہ نے شام میں فلسطین کے نئے سفیر سمیر الرفاعی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ شامی اور فلسطینی عوام ایک ہی قوم کے فرزند ہیں اور ان کی تاریخ ، ثقافت اور سرنوشت مشترکہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک شام اور فلسطین کی دو قوموں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ۔ مغربی ممالک اور اسرائیلی کی گھناؤنی سازشوں کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات ایکدوسرے کے ساتھ بہت قریب ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button