اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کے قائدین کا معروف شیعہ سماجی رہنما صغیرعابدرضوی کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت

مرحوم ہر قومی معاملے پر ایم ڈبلیوایم کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے تھے۔ ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کی پر ہونا مشکل ہے ۔

شیعیت نیوز:  معروف شیعہ سماجی شخصیت جناب صغیرعابد رضوی کے سانحہ ارتحال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائدین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ احمد اقبال رضوی ، علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ باقرعباس زیدی ، علی حسین نقوی ، علامہ صادق جعفری و دیگر نے افسوس ورنج کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب محمد الخضری سمیت تمام فلسطینی رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرے، حماس

مرکزی سیکریٹریٹ سےجاری اپنے تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے کہا کہ آل شیعہ ایکشن کمیٹی کےمرکزی رہنما اور قوم کے خدمت گزار مرحوم جناب سید صغیر عابد رضوی کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی اقدار کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائیگا، علامہ عارف واحدی کی صاحبزادہ ابوالخیر سے گفتگو

مرحوم ہر قومی معاملے پر ایم ڈبلیوایم کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے تھے۔ ان کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کی پر ہونا مشکل ہے ۔ مرحوم کی وفات پر انکی فیملی اور ملت جعفریہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button