دنیا

شن بیٹ کی اسرائیل میں سیاسی ٹارگٹ کلنگ کی وارننگ

شیعیت نیوز : اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے شن بیٹ سیکیورٹی سروس کے سربراہ نڈاو ارگامن نے سوشل میڈیا پر متشدد اور اشتعال انگیز مباحثے میں خطرناک انتہا پسندی میں اضافے کی وجہ سے سیاسی ٹارگٹ کلنگ کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

شن بیٹ کے سربراہ کا پیغام غیر معمولی ہے۔ انہوں نے کبھی بھی ایسا پیغام جاری نہیں کیا ہے۔ یہ اس دن کی بات ہے جب انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی مخالفت کرنے والے اتحاد سے کنسیٹ کے ارکان کی سیکیورٹی بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے سیکیورٹی اداروں کو متنبہ کیا کہ وہ نیتن یاھو سمیت تمام اہم سیاسی رہنماؤں کی سیکیورٹی بڑھائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے سیاسی رہنماؤں اور ارکان کنیسٹ پر زور دیا کہ وہ ہنگامی حالت کے سوا بیان بازی سے گریز کریں۔

شن بیٹ چیف نے مزید کہا کہ اس بحث کی ترجمانی کسی خاص گروہ یا لوگوں کے درمیان کی جاسکتی ہے۔ کی گروپ کی طرف سے ایسی پرتشدد اور غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت دی جاسکتی ہے جن سے جانوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جرمنی میں حزب اللہ کی عوامی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اسرائیلی اخبار

دوسری جانب اسرائیل کے متوقع وزیراعظم اور دائیں بازو کے لیڈر نفتالی بینیٹ نے دھمکی دی ہے کہ ضرورت پڑی تو غزہ کی پٹی اور لبنان پر حملہ کیا جائے گا۔

مسٹر بینیٹ نے کہا کہ وہ نئی حکومت کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور باری باری حکومت کےفارمولے پرعمل درآمد کریں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ یائیرلبید کے ساتھ اشتراک حکومت کے تحت کام کریں گے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 12 سے بات کرتے ہوئے بینیٹ نے کہا کہ اگر ان کی حکومت نے غزہ کی پٹی پرحملہ کیا توان کے اتحادی عرب اتحاد ان کی جماعت سے الگ ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی پر کسی بھی وقت فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان اور غزہ کا علاقہ ہمارے لیے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button