دنیا

ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے، بنجمن نیتن یاھو

شیعیت نیوز : اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ اسرائیل کےلیے ایران کے جوہری پروگرام کو ناکام بنانا اہم ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے چاہے امریکہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہی کیوں نہ ہوجائیں۔

نئے موساد چیف  ڈیوڈ بارنیا کی تقرری کی تقریب سےخطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وجود کے لیے سب سے بڑا خطرہ ایران کا جوہری طاقت بننا ہے۔ اگر ایران جوہری طاقت بن گیا تو یہودی ریاست کی مزعومہ کوششیں ناکام ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کی ایران کے خلاف اسرائیل کی خفیہ مہم جوئی جاری رہے گی۔ یہ بات میں نے اپنے دوست جوبائیڈن سے چالیس سال پہلے کہہ دی تھی۔ ان کا کہنا  تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ ہو یا نہ ہو، ہم ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لیکوڈ پارٹی کے نصف ارکان بھی نیتن یاھو کا ساتھ چھوڑ گئے

بنجمن نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ کشیدگی نہیں ہوگی۔ ہمیں اپنے وجود کے خطرے کو روکنا ہوگا۔ ہم ہی اس میں کامیاب اور غالب ہوں گے۔

ان کے اس بیان پر وزیر دفاع بینی گینٹز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمیشہ ہمارا دوست رہا ہے اور وہ آئندہ بھی ہمارا حلیف ہوگا۔ خطے میں اسرائیل کی سلامتی میں امریکہ سے بڑھ کر کوئی اور معاون نہیں۔ اگر امریکہ کے ساتھ کسی معاملے پر اختلافات ہیں تو ہمیں بات چیت کے ذریعے انہیں دور کرنا چاہیے۔

دوسری جانب نئی کابینہ کی تشکیل پر مامور بائيں بازو کی جماعت نے ایران کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی کمزوری کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان کا 2030 ویژن، سعودی عرب کی سڑکوں پر کھلے عام شراب نوشی

خودساختہ صیہونی ریاست کی کابینہ کی تشکیل پر مامور بائیں بازو کی جماعت کے لیڈر ’’ یاثیر لاپیڈ‘‘ نے کہا ہے کہ الجھن کا شکار حکومت ’’ایران‘‘ کے مقابلے میں کام کرنے کی صلاحیت سے عاری ہوگی۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق یائیر لاپیڈ نے ایک پارٹی اجلاس سے خطاب کے دوران کہا ہمارے سامنے بڑے چیلنجز موجود ہیں تاہم ہم ان پر قابو پا سکتے ہیں اور تمام جماعتوں کی مشارکت سے ایک متحدہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائيں گے۔

یائير لاپیڈ نے کہا کہ ایک متفرق الجھی ہوئی کابینہ کسی بھی شعبے میں معیشت کی بہتری اور ایران کے مقابلے میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتی۔

یائیر لاپیڈ نے بنجمن نیتن یاھو پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ نیتن یاہو کی کمزوری کے سبب اسرائیل اور بھی کمزور ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button