اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ مسجد وامام بارگاہ علی رضا ؑ کراچی کو 17 برس بیت گئے، مجرم آزاد

کہاں ہے نام نہاد آزاد عدلیہ کہاں ہے حکومتی اور سیکورٹی ادارے جن کا پہلا کام محب وطن پاکستانیوں کی جان و مال و عزت کا تحفظ کرنا ہے ۔

شیعیت نیوز:سانحہ مسجد وامام بارگاہ علی رضا ؑ کو رونما ہوئے 17 برس بیت گئے، 31مئی 2004 تاریخ کا وہ سیاہ دن کے جب سعودی نواز کالعدم تکفیری دہشت گردتنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گرد نے پیر کی شب دوران نماز مغربین خودکش دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 28مومنین شہید جبکہ 40 سے زائد مومینن زخمی ہوئے ۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ مسجد کا گنبد تباہ ہوگیا اور وضو خانے کی دیواریں بھی منہدم ہوگئی۔ اور مسجد کا فرش نمازیوں کے خون سے رنگین ہوگیا۔

وہ رات شام غریباں تھی کہ شیعان علیؑ کے ہر گھر میں صفِ ماتم بچھا ہوا تھا ۔ کوئی ماں اپنے جواں لال کو روتی تو کوئی بہن اپنے بھائی کو ،تو کوئی بوڑھا باپ جواں بیٹے کی لاش کو دیکھتے روتا رہا ۔ ہر آنکھ نم ضرور تھی لیکن ہر دل پر عظم تھا اور ہر دل سے ایک ہی صدائے آرہی تھی یاحسین (ع) ، اور ہر ماں فخر سے کہہ رہی تھی کہ اے میرے مولا میرا جواں لال تیرے علی اکبر (ع) پر صدقے ،ہم،ہماری اولاد ہمارا،سب کچھ آپ پر قربان. ہاں یہ آواز ایک شہید کی ماں کی دل کی آواز تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے موساد کے نئے سربراہ کے ساتھ تعلقات کا انکشاف

آج تک شیعان علی ؑپر ہونے والے ظلم و ستم پر نام نہاد حکومت اور سیکورٹی ادارے خاموش تماشائی بنے یہ سب دیکھتے رہے ہیں اور محض بیانات سے کام لیتے آئے ہیں اور اب تک یہ ہی سلسلہ جاری ہے کہ ان چند مٹھی بھر دہشتگردوں کے آگے تمام سیکورٹی ادارے بے بس نظر آتے ہیں شیعان علیؑ کا قتل عام ،سانحہ امام بارگاہ علی رضا (ع) یہ کوئی پہلا واقع نہیں تھا اس سے پہلے اور اس کے بعد اب تک کالعدم سپاہ صحابہ طالبان ملک دشمن دہشتگرد ایک تسلسل سے اپنی کاروائیاں کرتے آئے ہیں اور محب وطن شیعان علی ؑکو محبت محمد وآل محمد (ص) کے جرم میں کہیں دھماکے تو کہیں گولیوں کا نشانہ بناتے آئے ہیں اور تعجب کی بات یہ ہے کہ ٹارگٹ کلنگ سے لے کر بم دھماکوں میں ملوث دہشتگردوں کو عدالت سے رہا کر دیا جاتا ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ابن زیاد کی پیروکار پنجاب پولیس کی ایک اور گھناؤنی حرکت، جھنگ کے مومنین میں اشتعال

کہاں ہے نام نہاد آزاد عدلیہ کہاں ہے حکومتی اور سیکورٹی ادارے جن کا پہلا کام محب وطن پاکستانیوں کی جان و مال و عزت کا تحفظ کرنا ہے ۔

سانحہ مسجد و امام بارگاہ علی رضا(ع) کے شہداء کے وارث آج بھی انصاف کے طلبگار ہیں ،ہمارا سلام ہو ان شہداء پر ہمارا سلام ہو شہداء مسجد و امام بارگاہ علی رضا (ع) پر۔

متعلقہ مضامین

Back to top button