اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

الجہاد الاسلامی کی جانب سے مزید 2 اسرائیلی فوجی اڈوں پر راکٹوں کی بارش

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع ’’صحرائے نقب‘‘ میں قائم اسرائیل کی تزویراتی ایئربیس ’’مشمار ہنگیف‘‘ کو اپنے شدید راکٹ بیراج سے نشانہ بنایا ہے جہاں تیار کھڑے متعدد صیہونی لڑاکا طیارے رن وے پر ہی تباہ ہو گئے ہیں۔

القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ علاوہ ازیں اس نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع غاصب صیہونی حکومت کے ’’تسیلم‘‘ نامی فوجی اڈے پر بھی اپنے راکٹوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ کامیاب حملہ کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق صیہونی ہوائی دفاع فلسطینی مزاحمتی محاذ کے دونوں راکٹ حملوں کو روکنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے اسرائیلی فوج کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، خالد مشعل

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی فورس الجہاد الاسلامی فی فلسطین کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ’’تل نوف‘‘ نامی صیہونی ایئربیس پر میزائلوں کی بارش کی ہے جبکہ آئرن ڈوم نامی صیہونی دفاعی سسٹم اسے روکنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے گذشتہ سوموار کے روز سے اب تک غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے اہم مراکز کے خلاف 3000 سے زائد راکٹ فائر کئے جا چکے ہیں۔

اس حوالے سے سعودی نیوز چینل العربیہ نے بھی اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے زرادخانوں میں اس وقت 14000 راکٹ موجود ہیں جبکہ القسام بریگیڈ کے ترجمان کی جانب سے قبل ازیں اعلان کیا جا چکا ہے کہ ہم غاصب صیہونی حکومت پر آئندہ 6 ماہ تک مسلسل راکٹ باری کے لئے تیار ہیں۔

دوسری طرف صیہونی فوج نے بھی اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ موجودہ لڑائی میں اسے اپنی تاریخ کے سب سے زیادہ راکٹ کھانا پڑے ہیں جن کے باعث تاحال 10 (غاصب) صیہونی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button