اہم ترین خبریںپاکستان

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی پوری قوم سے 21مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کی اپیل

مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ مظلومین فلسطین کی حمایت میں گھروں سے نکلیں۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین نے جمعہ کے روز ملک گیر یوم یکجہتی مظلومین فلسطین منانے کا اعلان کر دیا۔21 مئی کو ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ مظلومین فلسطین کی حمایت میں گھروں سے نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونیوں کے ہاتھوں سرایا القدس کے ایک اعلی کمانڈر تین ساتھوں سمیت شہید

انہوں نے کہا مزید کہا کہ ریلیوں کا مقصد فلسطین کی حمایت اور اسرائیل بربریت پر آواز بلند کرنا ہے۔ باشعور مسلمانوں نے مل کر بے حس حکمرانوں کو مردہ ضمیروں کو جھنجھوڑنا ہے ۔مسئلہ فلسطین پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت اور بدترین بے حسی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button