دنیا

غزہ اور بیت المقدس کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ

شیعیت نیوز: غزہ اور بیت المقدس کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ رہا اور مؤخر کردیا گیا ۔

غزہ اور بیت المقدس کی صورتحال پراسلامی تعاون تنظیم اور سلامتی کونسل کے اجلاسوں کے باوجود اسرائیلی درندگی نہ رک سکی۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے افتتاحی خطاب میں کہاکہ خون ریز تشدد کوفوری روکا جائے، جنگ علاقے کو بےقابو سکیورٹی اورانسانی بحران سے دوچار کرسکتی ہے لہذا اسرائیل فلسطین جنگ فوری بند ہونی چاہیے۔

امریکہ نے ایک بار پھرغاصب اسرائیل کیخلاف مشترکہ اعلامیہ جاری کروانے کی کوشش رکوادی ، چین نے ایک بار پھرکہا ہے کہ واشنگٹن نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کیخلاف سخت کارروائی کیلئے چینی کوشش رکوادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کے معاملے پر امریکہ کے دہرے معیار پر چین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا کہ امریکہ نے سلامتی کونسل میں فلسطین کے بارے میں ’’ایک آواز‘‘ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے لہذا واشنگٹن سے مطالبہ ہے کہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔

چین کا کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ امریکہ نے فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کا اعلامیہ رکوادیا۔چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ سلامتی کونسل سے فوری جنگ بندی اورسخت اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے امریکی رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، افسوس کا مقام ہے کہ ایک ملک (امریکہ) کی وجہ سے سلامتی کونسل یک زبان ہوکر اپنی آواز نہیں اٹھا رہا ہے ، امریکہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل جنگ بندی کیلئے سخت قدم اٹھائے اور دو ریاستی حل کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے کہا کہ چین ، ناروے اور تیونس ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گے جنھیں تمام رکن ممالک میں تقسیم کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے صرف امریکہ نے صیہونی حکومت کے خلاف قرارداد کی منظوری کی مخالفت کی

متعلقہ مضامین

Back to top button