دنیا

افغانستان: صوبہ زابل میں دہشت گردانہ حملہ، اس بار مسافر بس کو بنایا نشانہ

شیعیت نیوز: افغانستان میں ایک مسافر بس کے راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم سولہ افراد جاں بحق ہو گئے۔

افغانستان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق صوبہ زابل میں ایک مسافر بس کے راستے میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے سولہ مسافر جاں بحق اور پچیس دیگر زخمی ہوگئے یہ حادثہ صوبہ زابل میں کابل قندھار کے راستے میں واقع شہر صفا میں پیش آیا۔

اس درمیان افغانستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ پیر کی صبح صوبہ پروان میں بھی ایک مسافر مینی بس کے راستے میں دھماکے سے دو مسافر جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ پیر کی صبح صوبے پروان میں پیش آیا۔

دوسری جانب افغان فوج کے ایک بڑے آپریشن میں طالبان گروہ کے ایک سو ساٹھ عناصر ہلاک ہو گئے۔

یہ آپریشن غزنی، قندھار، ارزگان، ہرات،فراہ، غور،جوزجان، ہلمند، تخار، بدخشان، بغلان اور کابل صوبوں میں کیا گیا۔

اس فوجی آپریشن میں دسیوں طالبان عناصر زخمی بھی ہوئے۔ افغان وزارت دفاع نے ممکنہ فوجی نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : کابل دہشت گردانہ حملے کی آیت اللہ العظمیٰ علی سیستانی کی جانب سے مذمت

دوسری جانب افغانستان کی اعلی مصالحی کونسل کے سربراہ نے طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر سہ روز جنگ بندی کے اعلان کو بے معنی قراردیا ہے۔

نیوز ایجنسی آوا پریس کے مطابق اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے طالبان کی جانب سے عیدالفطر پر تین روز جنگ بندی کے اعلان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے بحران کا حل، امن مذاکرات کو تیز کرنے، دائمی جنگ بندی اور جنگ اور جھڑپوں کے مستقل خاتمے میں مضمر ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی کہ افغانستان کا مسئلہ عسکریت پسندی کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے طالبان سے اپیل کی کہ وہ امن مذاکرات میں شریک ہوں اور دائمی جنگ بندی پر توجہ دیں۔

واضح رہے کہ افغان طالبان نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

طالبان نے جنگ بندی کا یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب، حکومت افغانستان کی جانب سے ماہ رمضان میں جنگ بندی کی اپیلوں کے باوجود، اس گروہ نے اپنے حملے تیز کردیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button