اہم ترین خبریںپاکستان

کنب، تحریک آزادی قدس کے زیر اہتمام یوم القدس ریلی نکالی گئی

پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

شیعیت نیوز: امام خمینی ؒ کے فرمان پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل سے اظہار نفرت کیلئے ’’ یوم القدس‘‘ منایا جارہا ہے۔

آج جمعۃ الوداع کو بعد نمازجمعہ صوبہ سندھ کے شہر کنب میں یوم القدسریلی نکالی گئی، شرکاء نے بیت المقدس کی آزادی کے حق اور غاصب اسرائیل کے خلاف جلے حروف سے لکھے بینر اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

تحریک آزادی قدس کے زیر اہتمام اس ریلی میں ایس او پیز کی رعایت کرتے ہوئے اس میں شامل ہر فرد کو ماسک فراہم کیا گیا۔ مظاہرین نے رہبر کبیر انقلاب امام خمینی، رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای اور حسن نصر اللہ کی دیو ہیکل تصاویر پر مشتمل فلیکسز بھی اٹھا رکھے ہیں اور سالہائے گزشتہ کی طرح اپنے مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے لاوڈ سپیکرز پر امریکہ اس کے بغل بچے اسرائیل اور انکے عرب حواریوں خصوصا سعودی عرب سے اظہار نفرت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاراچنارمیں یوم القدس ریلی کا آغاز، ہزاروں افراد کی شرکت

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت تھا ہے اور رہے گا۔پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والے عرب ممالک اسلامی دنیا کے خائن ہیں اور اسرائیل کو تسلیم کرکے ان بادشاہوں نے امت مسلمہ سے غداری کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button