اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنارمیں یوم القدس ریلی کا آغاز، ہزاروں افراد کی شرکت

شرکاء نے بیت المقدس کی آزادی کے حق اور غاصب اسرائیل کے خلاف جلے حروف سے لکھے بینر اور جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔

شیعیت نیوز: امام خمینی ؒ کے فرمان پر دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل سے اظہار نفرت کیلئے ’’ یوم القدس‘‘ منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج جمعۃ الوداع کو بعد نماز جمعہ مدرسہ رہبر معظم پاراچنار سے یوم القدس کا عظیم الشان جلوس برآمد ہوا، شرکاء نے بیت المقدس کی آزادی کے حق اور غاصب اسرائیل کے خلاف جلے حروف سے لکھے بینر اور جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔

تحریک حسینی کے زیر اہتمام اس ریلی میں ایس او پیز کی رعایت کرتے ہوئے اس میں شامل ہر فرد کو ماسک فراہم کیا گیا۔ مظاہرین نے رہبر کبیر انقلاب امام خمینی، رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای اور حسن نصر اللہ کی دیو ہیکل تصاویر پر مشتمل فلیکسز بھی اٹھا رکھے ہیںاور سالہائے گزشتہ کی طرح اپنے مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے لاوڈ سپیکرز پر امریکہ اس کے بغل بچے اسرائیل اور انکے عرب حواریوں خصوصا سعودی عرب سے اظہار نفرت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایس او کےتحت کراچی کےکھلے سمندرمیں منفردالقدس کشتی ریلی کا انعقاد

ریلی کچھ ہی دیر میں شہید پارک پہنچ جائے گی۔ جہاں جلسے کی شکل اختیار کرکے مظاہرین روڈ پر بیٹھ کر مقررین کی تقاریر سنیں گے۔ اور اس دوران دیگر مقررین کے علاوہ تحریک حسینی کے سپریم لیڈر و سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی قدس کے حوالے سے نیز کرم کے مسائل کے حوالے سے عوام سے اہم خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button