عالمی یوم القدس کے موقع پر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا خطاب

شیعیت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای جمعہ 7 مئی کو عالمی یوم القدس کے موقع پر ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔
اسلامی تشہیراتی کونسل کے نائب سربراہ نصرت اللہ لطفی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای جمعہ 7 مئی کو عالمی یوم القدس کے موقع پر خطاب کریں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے اس خطاب کو جمعہ 7 مئی کو ایران کے وقت کے مطابق صبح 11 بجے ، پاکستان کے 11:30 بجے اور ہندوستان کے 12 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ایران کے کسی بھی شہر میں یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد نہیں کیا جائے گا اور عالمی یوم القدس کا محور رہبر انقلاب اسلامی انقلاب کا خطاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب پولیس ابن ملجم کی پیروکار بن گئی، لاہور میں جلوس یوم علیؑ پر دھاوا بول دیا
دوسری جانب ایران کی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ جنرل شہید قاسم سلیمانی، دشمنوں کے خلاف کئی کامیابیوں کے ذریعہ تھے۔
پیر کے روز عدلیہ کی اعلی کونسل کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب میں سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایک موثر اور توانا شخصیت کے مالک تھے اور انہوں نے عالم اسلام میں کئی قابل قدر اور توانا افراد کی تربیت کی ۔
انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایک قابل کمانڈر تھے اور عالم اسلام میں انہوں نے متعدد قابل افراد کی تربیت کی اور وہ دشمنوں کے خلاف کامیابیوں کا مرکز اور ذریعہ تھے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کو تین جنوری دو ہزار بیس کو امریکی دہشتگردوں نے بغداد ایئرپورٹ کے قریب ایک بزدلانہ حملہ کر کے شہید کردیا تھا۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر اس ملک کے سرکاری دورے پر تھے۔
امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے اعلان کے مطابق اس حملے کا حکم براہ راست ڈونالڈ ٹرمپ نے جاری کیا تھا ۔ عراق کی ایک عدالت نے گزشتہ سات جنوری کو اس قتل کیس کے اصلی مجرم سابق امریکی صدر ٹرمپ کی گرفتاری کا حکم صادر کیا ہے۔