پنجاب پولیس ابن ملجم کی پیروکار بن گئی، لاہور میں جلوس یوم علیؑ پر دھاوا بول دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ وقار الحسنین نقوی کے ساتھ ساتھ ان کے 4 صاحبزادوں پر بھی 7ATA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ ان کے ایک بیٹے کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

شیعیت نیوز: پنجاب پولیس ابن ملجم کی پیروکار بن گئی، امامیہ کالونی پر امن جلوس یوم علیؑ پر پنجاب پولیس کا دھاوا، متعدد عزاداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کےنارواسلوک سے ملت جعفریہ میں شدید اشتعال ، حکومت فی الفور تمام عزاداروں کو رہا کرے ورنہ اپنا اگلا لائحہ عمل دینے پر مجبور ہو جائینگے،سفیرامن سیدوقارالحسنین نقوی کنوینر شیعہ شہریان پاکستان۔
تفصیلات کے مطابق 20 رمضان کی رات امامیہ کالونی لاہورسے برآمد ہونے والے پرامن جلوسِ شہادت امام علی ؑ میں شریک عزاداروں پر ابن ملجم ملعون کی پیروکارلاہور پولیس نے دھاوا بول دیا۔ یہ جلوس عزا حسنین چوک قصر اہلیبیت سے نکل کر خمیہ گاہ امام بارگاہ امامیہ کالونی میں اختتام پذیر ہونا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمرانی سرکار کا متعصبانہ اقدام، sopپر عملدرآمد کے باوجود یوم علیؑ کے مرکزی جلوس پر پہلا مقدمہ درج
لاہور پولیس کی جانب سے متعدد عزاداروں کو موقع پر سے گرفتار کرلیا گیا، کنوینر شیعہ شہریان پاکستان علامہ سید وقار الحسنین نقوی پر لاہور پولیس نے انسداددہشت گردی کی دفعات کے تحت بلاجواز مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ وقار الحسنین نقوی کے ساتھ ساتھ ان کے 4 صاحبزادوں پر بھی 7ATA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جبکہ ان کے ایک بیٹے کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
اس واقعے کے خلاف لاہور کے مومنین میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، اس وقت مبارک حویلی موچی دروازہ لاہور سے بھی مرکزی جلوس یوم علیؑ برآمد ہوچکا ہے جوکہ اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ کی جانب گامزن ہے یہ جلوس صبح 7 بجے اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا۔