اہم ترین خبریںپاکستان

امام خمینی ؒ کےفرمان پریوم القدس کی تیاریاں، ملک بھرمیں امریکہ و اسرائیل مخالف بینرز آویزاں

لگائے گئے بینرز پر اسرائیل عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند ہے جیسے الفاظ تحریر گئے ہیں جبکہ صیہونی ریاستی دہشتگردی اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف نعرے بھی درج کئے گئے ہیں۔

شیعیت نیوز: جمعتہ الوداع عالمی القدس بفرمان امام خمینی ؒ کی مناسبت سے ملک بھر میں اسرائیل مخالف تشہیری مہم زور وشور سے جاری ہے، کراچی ، لاہور ، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، گلگت، سکردو، ملتان سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں اسرائیل مخالف بینرز، پوسٹرزآویزاں، وال چاکنگ بھی کردی گئی۔

پاکستان میں مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے سرگرم فلسطین فاؤنڈیشن ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماءکونسل پاکستان نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ (جمعتہ الوداع) کے موقع پر صیہونی ریاست اسرائیل کے فلسطین میں انسانیت سوز مظالم سے پاکستانی عوام کو آگاہ کرنےاور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں بینرز آویزاں کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی دباؤ کے باعث جرمنی نے عالمی یوم القدس ریلیوں پر پابندی عائد کر دی

لگائے گئے بینرز پراسرائیل عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند ہے جیسے الفاظ تحریر گئے ہیں جبکہ صیہونی ریاستی دہشتگردی اور انسانیت سوز مظالم کے خلاف نعرے بھی درج کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یوم القدس کو دنیا بھر میں ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو منایا جاتا ہے یوم القدس کو ایران کے روحانی پیشوا امام خمینی نے اسرائیل کی جانب سے مئی 1968 یوم یروشلم کے اعلان کے بعد منانے کا اعلان کیا جس کے بعد یہ دن ایران اور عرب ممالک سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قابض صیہونی ریاست کی دہشتگردی کے خلاف منایا جاتا ہے۔

اس دن صیہونی ریاست اسرائیل کے بیت المقدس پر قبضہ کے خلاف مظاہرے کیےجاتے ہیں اور دنیا بھر میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کی جانب سے ریلیاں نکال کر اس قبضے کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button