اہم ترین خبریںپاکستان

ملکی تاریخ کے انوکھے جرم کے الزام میں ایم ڈبلیوایم چنیوٹ کے رہنما کمرہ عدالت سے گرفتار

عاشق حسین بخاری پاکستانی پرچم تھامے جشن آزادی ریلی میں شریک ہوئے تھے۔ ریلی کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔

شیعیت نیوز: حب الوطنی بھی جرم بن گئی، ملکی تاریخ کا انوکھا جرم ، مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے سیکریٹری سیاسیات عاشق حسین بخاری 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر قومی پرچم تھام کر ریلی میں شریک ہونے پر گرفتار کرلیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم ضلع چنیوٹ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید عاشق حسین بخاری کو فقط اس جرم میں گرفتار کرلیا گیا کہ انہوں نے23 مارچ 2020 کے روز جشن آزادی ریلی میں قومی پرچم تھام کر شرکت کیوں کی؟؟؟ریاست کی ایسی پولیس اور ایسی عدالت پر ماتم نہ کیا جائے تو کیا کیا جائے ؟؟؟

یہ بھی پڑھیں: جبری لاپتہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید علی رضا زیدی کےحوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

سید عاشق حسین بخاری کو انسدادِ دہشتگردی کورٹ فیصل آباد نے فورتھ شیڈول کے ایک مقدمے میں سزا سنائی۔ عدالت نے فورتھ شیڈول کی مبینہ خلاف ورزی پر سید عاشق حسین بخاری کو ایک سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے پر پولیس نے عاشق حسین بخاری کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا۔

یاد رہے کہ چنیوٹ پولیس نے عاشق حسین بخاری کیخلاف23 مارچ 2020 کو یوم پاکستان کی مناسبت سے ’’یوم پاکستان ریلی‘‘ میں شرکت کرنے پر مقدمہ قائم کیا تھا۔ عاشق حسین بخاری پاکستانی پرچم تھامے یوم پاکستان ریلی میں شریک ہوئے تھے۔ ریلی کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button