دنیا

اسرائیل کے بن گوریون ائیر پورٹ کے قریب آتش زدگی

شیعیت نیوز: اتوار کے روز اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بن گوریون ائیر پورٹ کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کےبعد قریبی مکانات اور دیگر عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ موشاو (گاؤں) میں سکریپ میٹل یارڈ میں آگ لگی۔ آتش زدگی کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا تھا۔ آخری اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ آگ پر قابوپانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فائر فائٹنگ فورس کے اضافی دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے آگ لگنے والے مقام کے آس پاس کے مکانات سے رہائشیوں کو نکالنے کےاقدامات کیے۔ آتش زدگی سے متاثرہ علاقے کے آس پاس اسرائیلی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی مسلسل محو پرواز رہا ہے۔

بن گوریون ائیر پورٹ کے قریب آتش زدگی کے بعد قصبے کے تمام داخلی راستے بند کردیے گئے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آگ سے دور رہیں۔

قبل ازیں جمعہ کی شام شمالی اسرائیل کے شہر حیفا میں آئل ریفائنری کے اندر آگ بھڑک اٹھی تھی جسے فائر بریگیڈ کی کئی ٹیموں نے مل پر بجھایا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوجیوں نے 60 سالہ نہتی فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی خفیہ ادارے ’’موساد‘‘ سے سربراہ یوسی کوہن کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات صدر کے ملاقاتوں کے لیے طے شدہ شیڈول سے ہٹ کر ہوئی۔ ملاقات سے چند منٹ قبل صدر جوبائیڈن نے یوسی کوھن کوملاقات کا پیغام بھیجا جو پہلے سے وائٹ ہاؤس میں‌ موجود تھے۔

العربیہ کےنامہ نگار کے مطابق صدر بائیڈن نے موساد کے سربراہ کو چند منٹ قبل بغیر کسی پروگرام کےملاقات کے لیے بلالیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایرانی جوہری معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی نقطہ نظر کو سنا۔

ایک اسرائیلی ذرائع نے ’والا‘ عبرانی نیوز سائٹ کو بتایا کہ یہ  ملاقات  پہلے سے طے نہیں تھی۔ کوہن کے واشنگٹن کے دورے کے دوران تھوڑے ہی عرصے میں یہ ملاقات ہوئی۔

ویب سائٹ نے اس بات کا اشارہ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ملاقات سے پہلے اور بعد میں کوہن سے بات کی تھی۔کوہن نے گذشتہ ہفتے امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن سے ملاقات کی تھی اور ان سے ایران کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button