ایران

ویانا ایٹمی مذاکرات مشکلات اور اختلاف رائے کے باجود اطمینان بخش ہیں، محمود واعظی

شیعیت نیوز: ایرانی صدراتی چیف آف اسٹاف محمود واعظی نے ویانا مذاکرات کو مشکلات اور اختلاف رائے کے باوجود مثبت اور اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات، فیصلہ ساز دنوں کے مرحلے اور مثبت فضا میں جاری ہیں اور اگر یہ اس طرح جاری رہیں تو ہمیں ویانا مذاکرات میں پیشرفت نظر آئے گی۔

محمود واعظی نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت اور مذاکراتی ٹیم کی کاوشیں، ملک کے اعلی عہدیداروں کے ذریعے تیار کردہ فریم ورک اور سپریم لیڈر کے طے شدہ شرائط کے مطابق جاری ہیں اور ہم ان اصولوں اور قوانین پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جوہری معاہدے کی بحالی اور پابندیوں کی منسوخی میں کامیابی حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے ملک کی معاشی صورتحال کے مستقبل ویژن کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کی منسوخی سے بلاشبہ معاشی صورتحال اور لوگوں کی معیشت میں بہتری آئے گی، اور بارہویں حکومت وقت کو ضائع کیے بغیر اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ہر موقع کو بروئے کار لانے کی کوشش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نواز لابی اے آئی پی اے سی کے اجلاس میں مراکش کی شرکت

واعظی نے ایرانی وزیر خارجہ کے حالیہ علاقائی دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارہا کہا ہے کہ ایران، ہمسایہ ملکوں سے تعلقات کے فروغ کو ایک اسٹریٹجک مقصد سمجھتا ہے اور مشترکہ علاقائی مفادات کے پیش نظر ہمسایہ ملکوں سے تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہون نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملکوں کے ظریف کے حالیہ دورے بھی اس سلسلے میں ہیں اور مشترکہ تعاون کے شعبوں اور تعلقات کی ترقی کے ساتھ ساتھ خطے کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے علاقائی بات چیت کی ضرورت پر بھی، یہ سفر کیا گیا ہے اور خوش قسمتی سے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

محمود واعظی نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات سے متعلق بھی کہا کہ ہم نے گزشتہ سالوں کے دوران، بارہا کہا ہے کہ ہم کشیدگی میں کمی اور تعاون کے فروغ کے مقصد سے سعودی عرب سے مذاکرات کرنے پر تیار ہیں اور اب بھی ہمارا مؤقف وہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی تقویت بلاشبہ علاقے کے مفاد میں ہے اور وہ کشیدگی کے خاتمے اور چیلنچر سے دور رہنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button