اہم ترین خبریںدنیا

اسرائیل کی بندرگاہ حیفا میں تیل ریفائنری دھماکوں سےگونج اٹھی

شیعیت نیوز: غیر ملکی ذرائع کے مطابق اسرائیل کی بندرگاہ حیفا میں تیل ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔

صیہونی ذرائع نے بھی آگ لگنے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندرگاہ حیفا میں تیل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں کورونا کا نیا ریکارڈ ، 3 لاکھ 86 ہزار سے زائد کیسز

اسرائيلی وزارت تیل کے مطابق فیکٹری کی ایک پائپ میں خرابی کے باعث آگ لگی۔ آگ لگنے سے تیل فیکٹری کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کے پلانٹ دیمونا کے قریب بھی دھماکے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس امریکہ نے پھیلایا ہے، روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا انکشاف

دوسری جانب اسرائیل میں یہودیوں کے مذہبی تہوار کی مناسبت سے ایک معروف آرتھو ڈوکس اسکالر کے سالانہ پروگرام میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث 44 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے علاقے جبل الجرمق میں یہودیوں کے مذہبی تہوار ’’لگ باومر‘‘ کی مناسبت سے ایک تقریب جاری تھی۔

تقریب کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جس سے 44 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں، زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مزار قائد دھرنےمیں کیا ہوا؟؟ لاپتہ شیعہ عزادار کی اہلیہ نے سب بتا دیا

اسرائیل کے  وزیراعظم نیتن یاہو نے دھکم پیل سے ہونے والی ہلاکتوں کو بڑی تباہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ہم سب زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں کورونا ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد تمام ایس او پیز ختم کردیا اور اسی وجہ سے تقریب میں ہزاروں افراد شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button