اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ خامنہ ای نے سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کے تعزیتی پیغامات کا شکریہ ادا کیا

شیعیت نیوز: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حجازی کی شہادت پر ، سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کے تعزیتی پیغامات کا شکریہ ادا کیا ہے۔

منگل کے روز حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ سربراہ حماس کے نام اپنے الگ الگ مراسلوں میں رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حجازی کی رحلت پر بھیجےگئے تعزیتی پیغامات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حزب اللہ اور حماس کے مجاہدین نیز فلسطینی قوم کی کامیابی اور سلامتی کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر ، جنرل سید محمد حجازی، اتوار کی شب دل کا دورہ پڑنے کے باعث شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا فلسطینی نوجوانوں کو زبردست خراج تحسین

دوسری جانب ایران نے عالمی اتحاد و یکجہتی اور بین الاقوامی تعاون سے یکطرفہ جابرانہ اقدامات بشمول غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی برائے انفارمیشن کمیٹی کے ورچوئل اجلاس سے خطاب میں بعض ممالک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کی جانب سے واقعات اور حقائق کو مسخ کرنے کیلئے نئی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی موجودہ ہنگامی صورتحال میں عالمی برادری کی طرف سے افراد کی جان بچانے اور ان کی صحت کی دیکھ بھال کیلئے فوری اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایسے حالات میں یکطرفہ جبری اقدامات، خاص طور پر غیر قانونی پابندیاں متاثرہ ممالک کی معاشی صورتحال پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، فلسطینی مسئلے سے متعلق اقوام متحدہ کی اہم ذمہ داری پر زور دیتا رہتا ہے اور ایران، فلسطینی سرزمین پر قبضے اور پابندیوں کے منفی نتائج کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر آگاہی بڑھانے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button