اہم ترین خبریںدنیا

فلسطینیوں کا خوف، اسرائیل نے اپنی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا

شیعیت نیوز: فلسطینیوں کی جوابی کارروائی کے خوف سے اسرائیل نے اپنی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا۔ دوسری طرف صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کی تازہ لہر شروع ہوگئی ہے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی معا کی آج پیر کے روز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر جنگ بنی گانٹس نے غزہ کی پٹی میں ہر قسم کے ممکنہ حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے صیہونی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

اسرائیل کے وزیر جنگ نے ہفتہ کی رات غزہ کے نہتے عوام کو حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

صیہونی ذرائع کے مطابق کل رات غزہ کی پٹی سے مقبوضہ علاقوں پر فائر کئے جانے والے ایک راکٹ کے بعد سائرن بجنے کی آوازیں آنے لگیں۔

غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینی مجاہدین کے راکٹ حملوں سے بچنے کے لیے آج پیر سےغزہ سے ملنے والے علاقوں میں فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیر کے روز تمام دن سائرن بجائے جائیں گے اور شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں رہنے والے صیہونی آبادکاروں کو مناسب دفاعی اقدامات انجام دینا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی محاذ آرائی جاری رہی توفلسطینیوں سے امن کی توقع نہ رکھی جائے، ھنیہ

دوسری جانب خودساختہ اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کے مخالفین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے جس پر اسرائیل کی سیکورٹی فورسز نے کریک ڈاون کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کی تازہ لہر شروع ہوگئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مقبوضہ قدس سٹی کی بالفور شاہراہ پر نیتن یاہو کے مخالفین نے دھرنا دیا جس پر سیکورٹی فورسز نے کریک ڈاون کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

بتایا جاتا ہے کہ صیہونی فورسز نے علاقے میں موجود سرکاری عمارتوں خصوصا نیتن یاہو کی حفاظت کے لئے ان کی قیامگاہ کے آس پاس پوزیشن سنبھال لی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف ہونے والے ان مظاہروں کے شرکا نے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر” مجرم وزیر اور کرپٹ وزیراعظم جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔

اس سے قبل کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود نیتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرے ہوتے رہے ہیں، مظاہرین کا ایک اعتراض یہ بھی ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت نے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے ٹھوس اور بنیادی اقدامات انجام نہیں دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button