اہم ترین خبریںایران

سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین زادہ حجازی خالق حقیقی سے جاملے

شیعیت نیوز: سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین زادہ حجازی طویل مجاہدانہ زندگی گزارنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے پبلک ریلیشن آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی طویل مجاہدانہ زندگی گزارنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جنرل حجازی کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی ، ملت ایران، شہید حجازی کے اہل خانہ، کمانڈروں، ان کے مجاہد ساتھیوں ، رضاکارفورس بسیج اور استقامتی محاذ سے وابستہ مجاہدین کو تبریک و تسلیت پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت وقت عاشقان رسول پر تشدد کے بجائے مزاکرات کا راستہ اپنائے،

سپاہ نے اپنے بیان میں سپاہ کے مختلف شعبوں میں مرحوم جنرل حسین زادہ حجازی کی شاندار خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل حجازی کی سپاہ میں مخلصانہ ، ہمدردانہ اور مؤمنانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جنرل حسین زادہ حجازی دفاع مقدس کے بعد سپاہ اور رضاکار فورس میں اہم عہدوں پر فائز رہے اور انھوں نے سپاہ میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں : مزار قائد دھرنا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز نےریاستی اداروں کی مہلت ختم ہونے پر اہم اعلان کردیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے اس بیان میں کہا ہے کہ شہید جنرل حجازی کی تشیع جنازہ اور تدفین کی رسومات انسداد کورونا کمیٹی کے پروٹوکول کے مطابق انجام پائے گی۔

شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی کی تجویز پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی کو سپاہ قدس کے سربراہ کا جانشین مقرر کیا تھا۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button