دنیا

امریکی صدر جو بائیڈن متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت پر تیار

شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات کے لئے 23 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق امریکی صدر جو بائیڈن نے حامی بھر لی۔

امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو جنگی طیاروں اور ڈرون کی فروخت کی منظوری دیدی ہے اور اس فیصلے سے کانگریس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ نے امریکی کانگریس کو اسلحے کی مجوزہ فروخت سےمتعلق آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ، متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالرز کا اسلحہ فروخت کر رہا ہے جس میں جدید ترین فائٹر ایف 35، مسلح ڈرون اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ: مینیا پولیس نے گھٹنے ٹیک دیئے، احتجاج رنگ لایا

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا اس سال گیارہ ستمبر سے شروع ہوگا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور افغان طالبان کے درمیان یکم مئی کی ڈیڈلائن رکھی گئی تھی جس پر عمل درآمد ممکن نہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے سینیئر افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت غور اور پالیسی تجزیوں کے بعد صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ 20 برس بعد افغانستان میں موجود باقی ماندہ امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی عراق میں موساد کے جاسوسی کے اڈے پر حملہ ، کئی ہلاک

واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے گیارہ ستمبر کی تاریخ بہت سوچ سمجھ کر رکھی ہے کیونکہ اس سال نیویارک اور پینٹاگون میں القاعدہ کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں کو 20 برس مکمل ہوجائیں گے۔

اس وقت افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 کے لگ بھگ ہے۔

اس سے قبل طالبان یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر امریکہ نے یکم مئی کی متفقہ ڈیڈلائن میں اپنی افواج کو واپس نہ بلایا تو وہ غیرملکی افواج کے خلاف کارروائیاں شروع کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button