دنیا

نطنز حادثے جوہری معاہدے کے مذرکرات کو ناکام نہیں بنائے گے، روسی محکمہ خارجہ

شیعیت نیوز: روسی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماسکو اس بات کیلئے پر امید ہے کہ ایران کی نطنز جوہری تنصیبات کا حالیہ حادثہ، جوہری معاہدے کے مخالفین کیلئے کوئی تحفے میں بدل نہ بن جائے گا۔

محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر اس حادثے جان بوجھ کر ہوا ہے تو اس کی شدید مذمت کی ضرورت ہے۔

بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ نطنز جوہری تنصیبات میں حالیہ حادثہ، جوہری معاہدے کی بحالی میں کردار ادا کرنے والوں کے مشکلات پر بُرے اثرات مرتب نہیں کرے گا۔

روسی محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ماسکو کو امید ہے کہ نطنز حالیہ حادثے کا جوہری معاہدے کے مذرکرات کو ناکام نہیں بنائے گا۔

محکمہ خارجہ نے نطنز حادثے سے جوہری معاہدے کی بحالی کی کوششوں پر بُرے اثرات ڈالنے پر اپنے خدشات کا اظہار کرلیا ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایرانی ماہرین نے اس حادثے کے اثرات سے نمٹنے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :یورپی یونین کی سپاہ پاسداران ایران کے خلاف انتقامی کارروائی

دوسری جانب روس کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک عظیم ایٹمی طاقت اور خلائی فاتح کی حیثیت سے ہمیشہ باقی رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میرپوتین نے دنیا کے پہلے خلائی سفر کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک خلائی میدان میں فاتح تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس اکیسویں صدی میں عالمی ایٹمی طاقتوں اور خلائی طاقتوں کے درمیان اپنی پوزیشن کو پوری طرح محفوظ رکھے گا کیونکہ اس کا ہمارے دفاع سے براہ راست تعلق ہے۔

انہوں نے اپنی حکومت پر زور دیا کہ وہ خلائی پروگرام کی توسیع کی غرض سے اسٹریٹجک منصوبہ تیار کرے ۔

صدرولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ دفاع، کیمونی کیشن، ٹرانسپورٹ ، بیسک ریسرچ ، صحت اور تعلیم ایسے شعبے ہیں جنہیں اسٹریٹیجک خلائی پروگرام میں ترجیح حاصل ہونا چاہیے ۔

واضح رہے کہ آج سے ساٹھ سال قبل ، روسی خلا باز یوری گاگارین نے خلا میں سفر کرنے والے سب سے پہلے انسان کا اعزاز حاصل کیا تھا اس کے بعد امریکیوں نے اس میدان میں قدم رکھنے کے لیے بھاگ دوڑ تیز کردی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button