اہم ترین خبریںعراق

عراق: سامراء میں عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے دو جوان شہید

شیعیت نیوز: عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش دہشت گرد گروہ کے حملے میں عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے دو جوان شہید ہو گئے۔

موازین نیوز کی رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے اعلان کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامراء میں حشدالشعبی کے دو جوان دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کے دوران شہید ہوگئے۔

عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے گزشتہ مہینوں کے دوران سامراء پر حملہ کرنے کیلئے دہشت گرد گروہ داعش کے حملوں کوناکام بنا دیا۔

قابل ذکر ہے کہ عراق میں عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی اس ملک کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی ہدایت پر، اس وقت تشکیل پائی تھی جب داعشی دہشت گردوں نے عراق کے مختلف علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا اور پھر حکومت نے اس فورس کو عراق کی مسلح افواج میں شامل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : شب برات و جشن ولادت منجی عالم بشریت امام مہدی ؑ مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہاہے

دوسری طرف عراقی فوجیوں نے ملک کے مغربی علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے کئی خفیہ ٹھکانوں اور اسلحوں کے ذخائر کا پتہ لگا کر انھیں ضبط کر لیا ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغ نے خفیہ ادارے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراقی افواج نے صوبہ الانبار کے بحیرہ الثرثار نامی بیابانوں میں بم اور میزائلوں سے بھرے ہوئے ایک گودام کا پتہ لگا کر اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

عراق کی رضاکار فورس حشدالشعبی نے بھی صوبہ دیالہ کے ” زور الاصلاح” علاقے میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگایا ہے جس میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور جنگی ساز و سامان موجود تھا۔

درایں اثنا عراقی فوج کے ترجمان جنرل یحیی رسول نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوجیوں نے دریائے العظیم کی جانب سے سامراء – صلاح الدین حد فاصل پر فوجی آپریشن انجام دیا جس کے دوران داعش کے ایک ایسے خفیہ اڈے کا پتہ چلا ہے جس میں بڑی تعداد میں نامعلوم افراد کی لاشیں ، کیٹوشا میزائل اور ڈرون رکھے ہوئے تھے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button