اہم ترین خبریںپاکستان

ملک دشمن ، فرقہ وارانہ منافرت کا سرخیل آفتاب نذیر شدت پسندی کی ترویج میں کوشاں ،ریاستی ادارے خاموش تماشائی

تفصیلات کے مطابق وطن عزیز میں دہشت گردی ، انتہاپسندی، ٹارگٹ کلنگ، مذہبی منافرت کی ترویج میں ملوث ملک دشمن سعودی نواز کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد آفتاب نذیرکا ایک اور آڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں اس نے ملک اور بیرون ملک مقیم سادہ لوح پاکستانی اہل سنت عوام کو شیعہ مکتب فکر کے خلاف سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کیلئے اکسایا ہے ۔

شیعیت نیوز: سعودی پےرول پر پلنے والا ، ملک دشمن دہشت گرداور فرقہ وارانہ منافرت کا سرخیل آفتاب نذیر مسلسل سوشل میڈیا کے ذریعے وطن عزیز میں مذہبی منافرت اور انتشار پھیلانے میں مصروف عمل ، ایک اور نئے آڈیو پیغام میں سادہ لوح اہل سنت عوام کو شیعہ مکتب فکر کے خلاف اکسانے اور سوشل میڈیا کو مسلکی منافرت اور شیعہ مکتب فکر کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنے کی ترغیب ، ریاستی ادارے متعدد ثبوتوں کے باوجود اس شرپسند دہشت گرد کے خلاف کوئی ٹھوس کاروائی کرنے میں ناکام ۔

تفصیلات کے مطابق وطن عزیز میں دہشت گردی ، انتہاپسندی، ٹارگٹ کلنگ، مذہبی منافرت کی ترویج میں ملوث ملک دشمن سعودی نواز کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد آفتاب نذیرکا ایک اور آڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں اس نے ملک اور بیرون ملک مقیم سادہ لوح پاکستانی اہل سنت عوام کو شیعہ مکتب فکر کے خلاف سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کیلئے اکسایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: محب وطن نوجوانوں کاجبری لاپتہ ہونا ملکی عوام میں ریاستی اداروں کیلئے نفرت پیدا کر رہا ہے،علامہ حیدرعباس عابدی

مذکورہ آڈیو پیغام میں آفتاب نذیر نے کہاہے کہ ماہ رمضان سے محرم الحرام تک ہمارا سیزن آرہا ہے، جس میں ہمارا دشمن شیعہ بھرپور پروپگینڈاشروع کردیتا ہے ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہے ، ظفر عباس جےڈی سی ہمارے اہل سنت مخیرین سے چندہ جمع کرتا ہے ، یہ ففتھ جنریشن وار کا زمانہ ہے ، ہمیں سوشل میڈیا پر ہائبرڈ وار فیئر میں شیعوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا فورس بنانی ہوگی، بیرو ن ملک مقیم افراد سے چندہ جمع کرنا ہوگا، ہمیں ڈپلومیٹک انداز میں سوشل میڈیا کو استعمال کرنا ہوگا۔ اگر ہم مشنری افراد کو ساتھ ملاکر اپنے کام کو منظم کریں تو اچھے نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔

اس ملعون نے مزید کہا کہ جس طرح ضیاءالرحمٰن فاروقی نے سپاہ صحابہ کے یونٹس بنائے ہمیں سوشل میڈیا کیلئے بھی یونٹس بنانے ہوں گے، ہمیں آپس میں ایک دوسرے کی ٹانگیں نہیں کھینچنی بلکہ اپنے دشمن (شیعوں)کا منظم انداز میں مقابلہ کرنا ہے اور اپنے نیٹ ورک کو پوری دنیا میں پھیلانا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ذاتی تنازعات کو مسلکی جھگڑوں میں تبدیل کرنے کی کوشش استعماری ایجنڈے کو تقویت دینا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس دہشت گرد آفتاب نذیر کی متعدد آڈیوز اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جس میں اس نے ریاست پاکستان، پاک فوج، حکومت اور شیعہ مکتب فکر کے خلاف انتہائی گھٹیا اور نفرت انگیز بیانات جاری کیئے ہیں۔جوکہ قومی سلامتی اوراستحکام کے لئے نقصان کا سبب ہیں لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ تاحال ریاستی اداروں نے اس بدبخت وطن دشمن پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا، اس بھیڑیئے کا آزاد رہنا وطن عزیز کیلئے کسی بھی خطرے سے خالی نہیں ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button