ایران

چین کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کے لئے اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل ہیں ،صدر حسن روحانی

شیعیت نیوز: ایرانی صدر نے چین کے ساتھ اچھے تعلقات کو ایران کے لئے اسٹریٹجک اور اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ طویل المدتی تعاون کے لئے دونوں ممالک کی دلچسپی کے پیش نظر سیاسی اور اقتصادی سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

یہ بات حسن روحانی نے آج بروز ہفتہ چینی وزیر خارجہ کےساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے تہران اور بیجنگ کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں اور بین الاقوامی امور میں دونوں ممالک کا مشترکہ مؤقف ان تعلقات کی مطلوبہ سطح کا ثبوت ہیں۔

روحانی نے دونوں ممالک کے مابین نئے سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ ایران اور چین کے مابین دوطرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے اہم ترقیاتی منصوبوں پر معاہدوں کے نفاذ کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : جوہری معاہدے کے سلسلے میں غلط بیانی سے کام لیا جا رہا ہے، ڈاکٹر محمد جواد ظریف

انہوں نے جوہری معاہدے اور امریکی یکطرفہ پن اور جبر سے نمٹنے سمیت بین الاقوامی فورمز میں بیجنگ کی ایران سے حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے نفاذ اور یورپی ممالک کے ذریعہ جوہری ذمہ داریوں کے نفاذ کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے اور موجودہ صورتحال کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے لئے جامع کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی موجودگی اور امریکیوں کی مداخلت پسندانہ اقدامات خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہیں۔

روحانی نے امریکی پابندیوں اور ایرانی قوم کے خلاف اقتصادی جنگ کے باوجود ایران اور چین کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے میں تعاون کا فروغ اقتصادی تعاون کے فروغ کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے میدان میں ایران اور چین کے درمیان تعاون ضروری ہے۔

چین کے وزیر خارجہ ایران کے حکام سے ملاقات اور باہمی و بین الاقوامی تعلقات کے فروغ کے لئے جمعے کی شام تہران پہنچے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button