دنیا

امیر ممالک غریب اقوام کو ویکسین کی ایک کروڑ خوراک عطیہ کریں، عالمی ادارہ صحت

شیعیت نیوز: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے امیر ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ غریب اقوام و ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر ایک کروڑ خوراک عطیہ کریں۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ اپیل ڈی جی ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کی جانب سے کی گئی ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے باقاعدہ پریس کانفرنس کی جس میں اپیل کی کہ فوری طور پر کویکس کو ایک کروڑ خوراکیں عطیہ کی جائیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ غریب اقوام کو ویکیسن کی فراہمی کے لیے عالمی ادارہ صحت کو ہنگامی بنیادوں پر ایک کروڑ ویکیسن کی خوراکوں کی فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کویکس کو خوراکیں دی جائیں تاکہ سال رواں کے پہلے 100 دنوں کے اندر دنیا کا ہر ملک ویکسینیشن مہم کا آغاز کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر جوبائیڈن کی شمالی کوریا کو دھمکی

ڈاکٹر ٹیڈروس نے انکشاف کیا کہ ابھی تک دنیا کے 36 ممالک ایسے ہیں کہ جہاں تاحال کورونا ویکسین کی خوراک نہیں دی گئی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے 16 ممالک کو کویکس کے تحت آئندہ 15 روز کے اندر ویکیسن کی فراہمی کا پروگرام ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے خبردار کیا کہ باقی 20 ممالک ویکسین سے اس کے باوجود محروم رہیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کی کویکس ویکسین شیئرنگ اسکیم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ دنیا کے 92 غریب ممالک کی کورونا ویکیسن تک رسائی ہو اور اس کی قیمت ڈونرز ادا کریں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف اقوام میں ویکسین حاصل کرنے کی دوڑ نے کویکس کو ویکیسن کی فراہمی کو متاثر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button