کورونا وائرس غیرمعینہ مدت تک ساتھ رہے گا، وزیراعظم بورس جانسن

شیعیت نیوز: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے اثرات سے نکلنے میں کئی برس لگیں گے۔ دوسری طرف برطانوی فوج میں 10 ہزار فوجیوں کی جگہ روبوٹ تعینات کئے جائیں گے۔
ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس غیرمعینہ مدت تک ساتھ رہے گا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ پوری زندگی اس وبائی امراض کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دریں اثنا حکومت کے چیف میڈیکل ایڈوائزر پروفیسر کرس وائٹی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پائے جانے والی احساس محرومی لوگوں کی صحت پر طویل عرصے تک بڑے پیمانے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے 112 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مجموعی تعداد سوا لاکھ سے بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان سے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلا یکم مئی تک ممکن لیکن بہت مشکل ہوگا، بائیڈن
دوسری جانب برطانوی آرمی میں 300 سال کے دوران سب سے بڑی کٹوتی کا پروگرام سامنے آگیا۔ جس کے مطابق 10 ہزار فوجیوں کی جگہ روبوٹ تعینات کیے جائيں گے۔
کٹوتی کے بعد برطانوی فوج کی تعداد 72500 رہ جائےگی۔ یہ برطانیہ میں 300 سال میں فوج کی کم ترین تعداد ہوگی۔ جبکہ 800 گاڑیاں، 60 طیارے، 80 ٹینک، 50 ہیلی کاپٹر اور 15بحری جہاز بھی کم ہوں گے۔ برطانوی فوج کا یہ خرچ بچا کر لیزر گنیں خریدی جائيں گی۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ برطانوی حکومت کا اپنی آرمی میں تین سو سال کی سب سے بڑی کٹوتی کا پروگرام ہے اور اب ان فوجیوں کی جگہ روبوٹس کو تعینات کیا جائے گا۔ دس ہزار فوجیوں کی کٹوتی کے بعد برطانوی فوج کی تعداد 72 ہزار 500 رہ جائے گی، جو برطانیہ کی 300 سالہ تاریخ میں فوج کی کم ترین تعداد ہوگی۔
اس کے ساتھ 800 فوجی گاڑیاں، 60 جیٹ، 80 ٹینک، 50 ہیلی کاپٹرز اور 15 بحری جنگی جہاز بھی کم کردیئے جائيں گے۔ یہ خرچہ بچاکر لیزر گن خریدی جائيں گی۔
برطانیہ کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ آؤٹ ڈیٹڈ کٹس کا استعمال ہمارے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے گا، حکومت کی ڈیوٹی ہے کہ نئے محاذ میں داخل ہوا جائے جہاں مستقبل کی جنگیں لڑی جائيں گی جیسے کہ خلا اور سائبر وغیرہ شامل ہیں۔